International

ترکیہ: ہوٹل میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی

ترکیہ: ہوٹل میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی

ترکیہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 76 تک جاپہنچی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ترکیہ کے شمال مغربی حصے میں تالکایا نامی شہر کے ایک سیاحتی علاقے میں قائم لکڑی کی کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ آگ12 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر رات 3 بجے کے قریب لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ سے بچنے کیلئے2 افراد نے عمارت سے باہر چھلانگ لگا کر بچنے کی کوشش کی تاہم دونوں زندگی کی بازی ہار گئے۔ رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 76 تک جاپہنچی ہے اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ آگ پر قابو پانے میں 12 گھنٹے لگے اور واقعے کے بعد ہوٹل مالک سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments