International

جو کچھ غزہ میں کیا اسے مغربی کنارے کے شمال میں دہرائیں گے : اسرائیلی ذمے دار

جو کچھ غزہ میں کیا اسے مغربی کنارے کے شمال میں دہرائیں گے : اسرائیلی ذمے دار

ایک اسرائیلی ذمے دار کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے کے شمال میں فوجی آپریشن کئی ماہ تک جاری رہ سکتا ہے۔ یہ بیان ایسے موقع پر آیا ہے جب اسرائیلی فوج مغربی کنارے کے شہر جنین میں وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کر چکی ہے۔ اسرائیلی ٹی وی "چینل 14" کے مطابق اسرائیلی ذمے دار نے منگل کی شام ایک بیان میں کہا کہ "ہم نے جو کچھ غزہ میں کیا وہ مغربی کنارے کے شمال میں آپریشن میں دہرایا جائے گا"۔ ادھر فتح موومنٹ کے ترجمان ایاد ابو زنیط نے بتایا کہ اسرائیل مغربی کنارے کو دوسرے غزہ میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ منگل کی شام جنین پناہ گزین کیمپ میں مسلح عناصر اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ نمائندے نے مزید بتایا کہ جنین شہر اور اس کے پناہ گزین کیمپ کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔ اسرائیلی فوج نے منگل کے روز جنین میں وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز کیا۔ اس کے نتیجے میں 8 فلسطینی جاں بحق اور 35 زخمی ہو گئے۔ یہ بات فلسطینی وزارت صحت نے بتائی۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد دہشت گردی پر قابو پانا اور مغربی کنارے میں سیکورٹی کی صورت حال بہتر بنانا ہے۔ نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ "ہم ایرانی محور کے خلاف منظم اور پر عزم طریقے سے حرکت میں آ رہے ہیں ... وہ غزہ، لبنان، شام، یمن اور مغربی کنارے میں جہاں کہیں بھی اسلحہ بھیج رہا ہے"۔ ادھر فسلطینی صدر کے مشیر محمود الہباش نے آج العربیہ نیوز کو بتایا کہ "مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کبھی نہیں رکی ... اسرائیل یہاں نیا تنازع تخلیق دینے کے لیے کوشاں ہے"۔ انھوں نے مزید کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے اسرائیلی آباد کاروں پر سے پابندیاں اٹھانے سے انھیں مزید خلاف ورزیوں کے ارتکاب کا گرین سگنل مل گیا ہے۔ حماس تنظیم نے جنین آپریشن کے جواب میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپیں جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے آپریشن سے قبل فلسطینی سیکورٹی فورسز کئی ہفتوں سے جنین شہر کا کنٹرول واپس لینے کے لیے کارروائی کر رہی تھی۔ چند روز پہلے فلسطینی اتھارٹی اور جنین بریگیڈ کے درمیان بحران ختم کرنے کے معاہدہ طے پا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی سیکورٹی اداروں نے اپنے اہل کار اور انجیئنرنگ ٹیمیں جنین کیمپ میں تعینات کر دی تھیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ مغربی کنارے کے شمالی علاقوں میں ان مسلح فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہی ہے جو اسرائیلی اہداف پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ سات اکتوبر 2023 کو غزہ کی جنگ چھڑنے کے بعد مغربی کنارے میں بھی اسرائیل کی جارحیت اور پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments