International

لبنان : مغربی بقاع میں حزب اللہ کے ذمے دار کا قتل

لبنان : مغربی بقاع میں حزب اللہ کے ذمے دار کا قتل

لبنان میں نا معلوم افراد نے مغربی بقاع میں حزب اللہ کے ذمے دار محمد حمادہ کو فائرنگ کر کےک ہلاک کر دیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق حمادہ کو مشغرہ قصبے میں گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دو گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے حزب اللہ کے ذمے دار پر اس وقت اندھادھند فائرنگ کر دی جب وہ اپنے گھر کے سامنے موجود تھے۔ فائرنگ کے بعد مسلح افراد نا معلوم سمت فرار ہو گئے۔ حمادہ کو فوری طور پر علاقے کے ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ لبنانی اخبار "النہار" کے مطابق ابتدائی معلومات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ قتل کی واردات ایک دوسرے خاندان کے ساتھ چار برس پرانے معاملے پر انتقامی کارروائی ہے، اس کا کوئی سیاسی پس منظر نہیں ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments