International

نیتن یاہو حکومت بھی آرمی چیف کے استعفا کے ساتھ مستعفی ہو : اسرائیلی اپوزیشن لیڈر

نیتن یاہو حکومت بھی آرمی چیف کے استعفا کے ساتھ مستعفی ہو : اسرائیلی اپوزیشن لیڈر

اسرائیل کے اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے نیتن یاہو حکومت کے برقرار رہنے کے جواز کو چیلنج کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ یائر لیپڈ نے یہ مطالبہ اسرائیلی فوج کے سربراہ کے سامنے آنے والے ناکامی کے اعتراف ساتھ کیے گئے مستعفی ہونے کے قبل از وقت اعلان کے بعد کیا ہے ۔ واضح رہے اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کے دوسرے روز آرمی چیف ہرزی ہیلوی نے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوتے ہی مستعفی ہو جائیں گے ۔کیونکہ فوج حماس کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نیتن یاہو بھی آرمی چیف کے ساتھ ہی استعفا دے کر گھر جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت اگیا ہے کہ نیتن یاہو کی پوری حکومت حماس کے سلسلے میں اپنے آپ کو ذمہ دار ٹھراتے ہوئے مستعفی ہو جائے۔ انہوں نے نیتن یاہو کی پوری حکومت کو اسرائیل کے لیے تباہ کن قرار دیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments