واشنگٹن میں امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افتتاحی دعائیہ تقریب میں چرچ کے پادری نے ڈونلڈ ٹرمپ سے "رحم" کی اپیل کر دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں پادری نے کہا یہ لوگ ہمارے کھیتوں میں کام کرتے ہیں، ہماری عمارتوں کو صاف رکھتے ہیں، یہ لوگ ریسٹورنٹس میں ہمارے گندے برتن دھوتے ہیں۔ چرچ کے پادری کا کہنا تھا یہ لوگ شاید امریکی شہری نہ ہوں اور نہ ہی ان کے پاس ضروری دستاویز ہوں لیکن ان میں زیادہ تر لوگ جرائم پیشہ نہیں ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے ممالک میں جنگوں اور خراب حالات کی وجہ سے یہاں ہیں۔ تقریب کے اختتام پر پادری نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ آپ کے خیال میں آج کی سروس کیسی تھی؟ جس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ کو یہ سروس اچھی لگی، یہ سروس بالکل بھی اچھی نہیں تھی۔ خبر ایجنسی کے مطابق بشپ نے تقریب میں کہا تھا کہ ٹرمپ تارکین وطن میں خوف کا بیج بو رہے ہیں، بشپ نےٹرمپ سے تارکین وطن سے متعلق اقدامات پر نظرثانی اور رحم کی اپیل کی تھی۔ بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا بیان میں چرچ میں افتتاحی دعائیہ تقریب کی بشپ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا افتتاحی دعائیہ تقریب کی بشپ میری مخالف اور دائیں بازوکی انتہا پسند ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا بشپ کے بات کرنےکا انداز ناگوار تھا، وہ اور ان کا چرچ عوام سے معافی مانگیں۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی درجنوں صدارتی آرڈنیننس پر دستخط کیے تھے جس میں سے ایک تارکین وطن کی بے دخلی سے متعلق بھی تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا غیر ملکی تارکین وطن کی وجہ سے مقامی وسائل پر بوجھ بڑھتا ہے اس لیے ایسے تمام افراد کو ملک بدر کریں گے جو غیر قانونی طریقے سے امریکا میں رہ رہے ہیں۔
Source: social media
یورپی مشن نے رفح کراسنگ کی نگرانی شروع کردی، مصری ذرائع کا انکشاف
اتل ابیب، چاقو حملے میں 4 افراد زخمی، حملہ آور مارا گیا
صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈرز کو 2 ریاستوں نے چیلنج کر دیا
ٹرمپ کا صدارت کی کرسی سنبھالنے کے بعد غزہ جنگ بندی پر مایوس کن بیان
سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے لبنان کے تاریخی دورے کا اعلان
ترکیہ: ہوٹل میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی
ٹرمپ نے تارکین وطن کیلئے رحم کی اپیل کرنیوالی بشپ کو اپنا مخالف قرار دیدیا، معافی مانگنے کا مطالبہ
یوکرین مسئلہ، امریکی صدر کی چینی صدر سے مدد کی اپیل
جو کچھ غزہ میں کیا اسے مغربی کنارے کے شمال میں دہرائیں گے : اسرائیلی ذمے دار
شام : فرانس کی عدالت نے بشارالاسد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
لبنان : مغربی بقاع میں حزب اللہ کے ذمے دار کا قتل
نیتن یاہو حکومت بھی آرمی چیف کے استعفا کے ساتھ مستعفی ہو : اسرائیلی اپوزیشن لیڈر
کیپٹل ہِل ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کی معافی؛ جیلوں سے 200 سے زائد افراد رہا
ظلم کی سیاہ رات ڈھلی نہیں؛ غزہ سے 120 بوسیدہ لاشیں برآمد، مغربی کنارے میں بھی 10 فلسطینی شہید