یورپی ارکانِ پارلیمنٹ نے ریڈ کارڈ معطلی پر فیفا کے سربراہ انفانٹینو کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا، قانون سازوں نے ٹرمپ کی مداخلت کے بعد بالوگن کی معطلی کو ختم کرنے کے فیفا کے فیصلے کو شرمناک قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فیفا کے سربراہ انفانٹینو نے امریکی صدر ٹرمپ کی دوستی نبھانے کیلئے فٹ بال کی عالمی تاریخ کو مسخ کیا ہے۔ یورپین فٹ بال باڈی نے بھی اس فیصلے کو ناقابلِ فہم اور بلاجواز قرار دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی قانون سازوں کا مطالبہ امریکی اسٹرائیکر فولارین بالوگن کی ورلڈ کپ معطلی کو منسوخ کرنے کے تنظیم کے بے مثال فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس فیصلے نے یہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں کہ آیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ نے اس اقدام پر اثر ڈالا۔ رپورٹ کے مطابق، یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کے ایک گروپ نے گزشتہ روز ایک مہم شروع کی جس میں اس فیصلے میں انفانٹینو کے کردار کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یورپی پارلیمنٹ نے یورپی یونین کے فٹ بال ایسوسی ایشنز پر زور دیا ہے کہ وہ فیصلے سازی کے عمل اور کسی بھی ممکنہ سیاسی مداخلت کی فیفا سے باضابطہ نظرثانی کا مطالبہ کریں۔ بالوگن کوبوسنیا اور ہرزیگووینا کے خلاف امریکہ کی فتح کے دوران ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا جس کے باعث عام طور پر ایسے کھلاڑی کو جسے ریڈ کارڈ کا سامنا ہو اگلے میچ سے باہر بیٹھنا پڑتا۔ لیکن فیفا کے سربراہ انفانٹینو نے امریکی صدر ٹرمپ کی دوستی نبھانے کیلئے فٹ بال کی عالمی تاریخ مسخ کرکے ایک نیا باب رقم کردیا۔ یورپ کی فٹ بال گورننگ باڈی، یوئیفا نے اس فیصلے کو ناقابلِ فہم اور بلاجواز قرار دیا ہے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا