National

یوپی: ریاست کے تمام مدارس میں  این سی ای آر ٹی کا نصاب نافذ، مدرسہ ایجوکیشن کونسل نے جاری کیا حکم

یوپی: ریاست کے تمام مدارس میں این سی ای آر ٹی کا نصاب نافذ، مدرسہ ایجوکیشن کونسل نے جاری کیا حکم

نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) کے خطوط پر نصاب کو دارالحکومت سمیت ریاست کے تمام مدارس میں نئے تعلیمی سیشن 2025-26 سے لاگو کر دیا گیا ہے۔ مدارس میں پڑھنے والے بچوں کو اس سیشن سے پہلی سے تیسری جماعت تک کی این سی ای آر ٹی کی کتابیں دی جائیں گی۔ اس سلسلے میں مدرسہ ایجوکیشن کونسل کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ اس سال سے بیسک ایجوکیشن کونسل کی طرز پر تمام مدارس میں بچوں کو این سی ای آر ٹی کی کتابیں دی جائیں گی۔ اس سلسلے میں مدرسہ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بنیادی تعلیم کا محکمہ اپنے اسکولوں میں این سی ای آر ٹی کے نصاب کو مرحلہ وار نافذ کر رہا ہے۔ اسی طرح این سی ای آر ٹی کا نصاب ریاست کے تسلیم شدہ سرکاری امداد یافتہ مدارس میں مرحلہ وار لاگو کیا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments