National

یوپی پولیس بھرتی امتحان کا پیپر لیک پر زبردست ہنگامہ کے بعد یوگی حکومت جھکی، امتحان منسوخ

یوپی پولیس بھرتی امتحان کا پیپر لیک پر زبردست ہنگامہ کے بعد یوگی حکومت جھکی، امتحان منسوخ

اتر پردیش میں پولس بھرتی امتحان کے پیپر لیک کے سلسلے میں بڑے ہنگامے کو دیکھتے ہوئے ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو جھکنا پڑا۔ سی ایم یوگی نے طلباء کی شکایت کے بعد یوپی پولیس بھرتی امتحان کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امتحان چھ ماہ کے اندر ایک بار پھر منعقد کیا جائے گا۔ اس کا اعلان پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کی طرف سے جلد کیا جائے گا۔ یوپی پولیس بھرتی امتحان کا پرچہ لیک ہونے کے بعد سی ایم یوگی نے یوپی پولیس کانسٹیبل بھرتی امتحان-2023 کو منسوخ کر دیا ہے۔ سی ایم یوگی نے واضح طور پر کہا ہے کہ یہ امتحان 6 ماہ کے اندر مکمل درستگی کے ساتھ دوبارہ کرایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے امتحانات میں دھاندلی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی بھی کرائی۔ امتحان کی رازداری کی خلاف ورزی کرنے والے ایس ٹی ایف کے ریڈار میں ہیں۔ اس معاملے میں اب تک کئی بڑی گرفتاریاں ہو چکی ہیں۔ پولیس بھرتی امتحان لیک کیس کی تحقیقات ایس ٹی ایف کو سونپ دی گئی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ امتحان کے بعد سے ہی امیدوار پیپر لیک کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہے تھے، جس کے بعد ایس پی صدر اکھلیش یادو اور کانگریس لیڈر ان راہل گاندھی و پرینکا گاندھی نے بھی اس معاملے کو اٹھایا تھا۔ معاملہ گرم ہونے کے بعد اس کی جانچ کے لیے ریکروٹمنٹ بورڈ نے ایک عبوری کمیٹی بھی تشکیل دی تھی اور اب سی ایم یوگی نے اس امتحان کو منسوخ کر دیا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments