امریکہ کی جانب سے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے امریکی ساختہ میزائلوں کے ذریعے روس پر حملوں کی اجازت دینے کے ایک دن بعد، یوکرین نے پہلی بار یہ میزائل روسی علاقے کے اندر کسی ہدف پر داغ دیے ہیں۔ جبکہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روس کے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے اصول میں تبدیلیوں کی منظوری دیتے ہوئے نئے قواعد و شرائط طے کیے ہیں جن کے تحت ملک اپنے جوہری ہتھیاروں کے استعمال پر غور کرے گا۔ امریکی حکام نے بی بی سی کے امریکی پارٹنر سی بی ایس نیوز کو یوکرین کی جانب سے روس کے خلاف کو آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم (Atacms) کے استعمال کی تصدیق کی۔ قبل ازیں روس کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ منگل کی صبح اس حملے میں شمال میں یوکرین کی سرحد سے متصل روس کے برائنسک کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ اس حملے میں پانچ میزائلوں کو مار گرایا گیا اور ایک میزائل کو نقصان پہنچا جبکہ اس کے کے ٹکڑوں سے علاقے میں موجود ایک روسی فوجی تنصیب میں آگ لگ گئی۔ روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوکرین کی جانب سے یہ میزائل حملہ مقامی وقت کے مطابق 03:25 پر کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک میزائل سے گرے ملبے کی وجہ سے لگنے والی آگ کو فوری طور پر بجھایا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس سے قبل یوکرین کی فوج نے تصدیق کی تھی کہ اس نے روسی علاقے برائنسک میں گولہ بارود کے گودام کو نشانہ بنایا تاہم اس نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ آیا ان میں آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم کا استعمال کیا گیا تھا۔ یوکرین کی فوج نے کہا تھا کہ روسی علاقے کراچیف کے قریب سرحد سے 100 کلومیٹر دور ایک اسلحہ ڈپو پر ہونے والے حملے میں 12 دھماکے ہوئے۔
Source: Social Media
شام کو ’دہشت گردی‘ کا گڑھ نہیں بننے دیں گے:ایران، ترکیہ کا اتفاق
جائز ویزا کے ساتھ ہندوستان آنے واے تےر سٹھ راہبوںکو بنگلہ دیش میںروک دیا گیا
نیپال کے وزیراعظم انڈیا جانے کی روایت کو توڑتے ہوئے چین کے دورے پر روانہ
اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی لگائی گئی
فوجداری عدالت پر حملوں کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کی سربراہ کا سخت ردعمل
شام بڑے تصادم کی دہلیز پر،داعش سب سے بڑا خطرہ بن سکتی ہے:ماہرین
نیپال کے وزیراعظم انڈیا جانے کی روایت کو توڑتے ہوئے چین کے دورے پر روانہ
شام کو ’دہشت گردی‘ کا گڑھ نہیں بننے دیں گے:ایران، ترکیہ کا اتفاق
فوجداری عدالت پر حملوں کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کی سربراہ کا سخت ردعمل
شام بڑے تصادم کی دہلیز پر،داعش سب سے بڑا خطرہ بن سکتی ہے:ماہرین
ٹرمپ اسرائیلی یرغمالیوں کی عدم رہائی پر آگ بگولہ، مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی دے ڈالی
غزہ میں اسرائیل کی 14 ماہ کی جنگ میں 33 یرغمالی ہلاک ہوئے، حماس
اسرائیل کا جنگ بندی کے بعد لبنان پر فضائی حملہ
باغیوں نے حلب میں صدر بشارالاسد کی رہائش گاہ پر قبضہ کرلیا