Sports

یوگنڈا کی ایتھلیٹ کو سابق بوائے نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

یوگنڈا کی ایتھلیٹ کو سابق بوائے نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹ ریبیکا چیپٹگی کو ان کے سابق بوائے نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 33 سالہ ریبیکا نے پیرس اولمپکس میں یوگنڈا کی نمائندگی کی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے ایتھیلیٹ ریبیکا کو مبینہ طور پر سابق فرینڈ نے پیٹرول چھڑک کر جلادیا جس کے بعد پڑوسیوں کی مدد سے ریبیکا کو کینیا کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق حادثے میں ریبیکا کا جسم کافی جھلس گیا اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ریبیکا پر کینیا میں موجود ان کے گھر پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ٹریننگ کررہی تھیں، حملے سے خاتون زخمی ہوئیں اور حملہ آور بھی جھلس گیا۔ پولیس میں درج رپورٹ کے مطابق ریبیکا اور ان کے سابق بوائے فرینڈ کے درمیان زمین پر جھگڑا چل رہا تھا تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے جب کہ ریبیکا کے والد نے بھی بیٹی کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ریبیکا نے پیرس اولمپکس 2024 میں میراتھن میں 44 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments