اوول کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں لنکن ٹائیگرز نے 219 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست سے دوچار کیا۔ سری لنکا کی جانب سے پاتھم نسانکا نے ناقابل شکست 127 رنز کی اننگز اور اینجلو میتھیوز کیساتھ 111 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کو میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ فتح سری لنکا کی انگلینڈ میں چوتھی ٹیسٹ فتح اور 2014 کے بعد تاریخی جیت ہے، انگلینڈ نے اولڈ ٹریفورڈ اور لارڈز میں پہلے دو ٹیسٹ جیت کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی ہے۔ قبل ازیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 325 رنز بنائے بعدازاں سری لنکا اپنی اننگز میں محض 263 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، دوسری اننگز میں لنکن بالرز نے انگلش بیٹر کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا اور 156 کی مجموعی اسکور پر پویلین بھیج دیا۔ سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا نے 4 جبکہ وشوا فرینڈو نے 3 وکٹیں حاصل کیں، 219 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لنکن ٹائیگرز کے اوپنر پاتھم نسانکا نے 127 کی اننگز کھیل کر انگلینڈ سے فتح چھین لی۔
Source: social media
چیمپئنز ٹرافی کےلیے افغانستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
ایف اےکپ: مانچسٹر یونائیٹڈ نے آرسنل کو ہرا دیا
آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا
مسلم یو ایف او چیمپئن خبیب کو امریکا میں روانگی کے عین وقت جہاز سے اتار دیا گیا
پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کیلئے 20 نام بھجوا دیے
چیمپئنز ٹرافی: بنگلادیش اسکواڈ کا اعلان، شکیب الحسن باہر
پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کیلئے 20 نام بھجوا دیے
چیمپئنز ٹرافی: بنگلادیش اسکواڈ کا اعلان، شکیب الحسن باہر
ٹی ٹوئنٹی : محمدشامی کی 14 ماہ بعد ٹیم میں واپسی، سوریہ کمار ٹیم کے کپتان
پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، 7 تبدیلیاں کردی گئیں