پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہفتہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جو 17 سے 21 جنوری اور 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ اسکواڈ میں جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والی 15 رکنی ٹیسٹ ٹیم میں سات تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی اور سلمان علی آغا کو برقرار رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسپن کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے آف اسپنر ساجد خان اور لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی کے ساتھ لیگ اسپنر ابرار احمد کو واپس بلایا گیا ہے۔ زخمی صائم ایوب اور آؤٹ آف فارم عبداللہ شفیق کی جگہ اوپنرز امام الحق اور محمد ہریرہ کو واپس اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ عامر جمال، محمد عباس، میر حمزہ اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ سلیکٹرز نے خرم شہزاد کو برقرار رکھا ہے جبکہ محمد علی کو واپس اور ان کیپڈ کاشف علی کو شامل کیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ کی غیر موجودگی میں پاکستان انڈر 19 کے سابق کپتان اور شاہینز کے کپتان روحیل نذیر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، امام الحق، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر/ بیٹر )، نعمان علی، روحیل نذیر (وکٹ کیپر/ بیٹر )، ساجد خان، اور سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔
Source: social Media
ریئل میڈرڈ اور پی ایس جی فیفا کلب ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے
جوکووچ، سنر چوتھے راؤنڈ میں، کریجکووا ہارکر ومبلڈن سے باہر
شبھمن گِل گاوسکر کے 774 رن کے ریکارڈ کو توڑ سکتے ہیں
اسٹیو اسمتھ اور کیمرون گرین کی نصف سنچری اننگز سے آسٹریلیا نے میچ پر گرفت مضبوط کی
جوناتھن ٹراٹ نے شبھمن گل کی بلے بازی کی جم کر تعریف کی
ہندستان نے برمنگھم میں تاریخ رقم کی، غیر ملکی سرزمین پر سب سے بڑی جیت درج کی

گل کے شاندار161 رن ، ہندستان نے انگلینڈ کو دیا 608 رن کا ہدف
"بسم اللہ کر کے ڈالو، سراج بھائی" ۔ شبمن گل کی جذباتی اپیل کا ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر ٹیم اسپرٹ کی داد