بنگلادیش نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی قیادت نجم الحسین کریں گے۔ اسکواڈ میں سومیا سرکار، تنزید حسن، مشفیق الرحیم، توحید ہریدائے، ذاکر علی، مہدی حسن مرزا، رشاد حسین اور محمود اللّٰہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تسکین احمد، مستفیض الرحمٰن، پرویز حسین، نصوم احمد، تنظیم حسن، ثاقب اور ناہید رانا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے آل راؤنڈر شکیب الحسن اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن بولنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں ایک بار پھر ناکام ہوگئے ہیں جس کے ساتھ ہی ان پر انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ پر عائد پابندی برقرار رہے گی۔ شکیب الحسن نے 21 دسمبر کو چنئی میں اپنا دوسرا بولنگ ٹیسٹ دیا تھا، اس سے قبل انگلینڈ کے لفبورو یونیورسٹی میں بھی دیے گئے ٹیسٹ میں شکیب الحسن ناکام رہے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے شکیب الحسن کے ٹیسٹ میں فیل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شکیب الحسن ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور بیٹر کھیلنے کے اہل رہیں گے۔
Source: social media
ہمارے نوجوان بولرز کیلئے ورلڈ کلاس بیٹرز کے خلاف کھیلنا آسان نہیں تھا، جنوبی افریقی بیٹر
جنوبی افریقی اوپنر کی ون ڈے میں نصف سنچری، نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
جنوبی افریقی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو پر نیا ریکارڈ قائم کر دیا
سہ ملکی سیریز: جنوبی افریقا کو 6 وکٹ سے شکست دیکر نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گیا
اپنی کنڈیشن میں پاکستان ایک مشکل ٹیم ہے: ہینرک کلاسین
سہ فریقی سیریز: پاکستان کو بڑا دھچکا لگ گیا