بنگلا دیش کے اسٹار کرکٹر اور سابق کپتان تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ تمیم اقبال نے دوسری بار انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اس سے قبل جولائی 2023 میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے 24 گھنٹے بعد فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ تمیم اقبال نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔ بائیں ہاتھ کے کرکٹر تمیم اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ کافی عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رہا اور اب یہ میرے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام ہے، اس حوالے سے کافی عرصے سے سوچ رہا تھا۔ تمیم اقبال نے کہا کہ اب جب چیمپئنز ٹرافی جیسا بڑا ایونٹ قریب ہے تو میں اپنے آپ کو ڈسکس نہیں کروانا چاہتا، ایک لمبے عرصے سے بی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ سے خود کو الگ کر لیا تھا، ریٹائرمنٹ یا کھیلنے کا فیصلہ کسی بھی ایتھلیٹ یا کرکٹر کا ذاتی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپتان نظم الحسین شنتو نے مجھے واپسی کے حوالے سے نیک نیتی سے پوچھا، سلیکشن کمیٹی نے بھی میری سلیکشن کے حوالے سے مجھ سے پوچھا مگر میں نے فیصلہ کر لیا تھا، مجھے اتنا اہم سمجھنے پر ان تمام افراد کا شکریہ۔ تمیم اقبال نے اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز کو آگاہ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ تمیم اقبال نے 2007 میں ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور 2008 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے 70 ٹیسٹ میچز میں 5 ہزار 134، 243 ون ڈے میں 8 ہزار 357 اور 78 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ایک ہزار 758 رنز بنائے۔
Source: social media
پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، 7 تبدیلیاں کردی گئیں
پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کیلئے 20 نام بھجوا دیے
چیمپئنز ٹرافی کےلیے افغانستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
شریس ایر پنجاب کنگز کی کپتانی کریں گے
چیمپئنز ٹرافی: بنگلادیش اسکواڈ کا اعلان، شکیب الحسن باہر
بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
مسلم یو ایف او چیمپئن خبیب کو امریکا میں روانگی کے عین وقت جہاز سے اتار دیا گیا
چہل، دھناشری ورما کے بعد ایک اور کرکٹر کی طلاق؟ افواہیں
بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ٹی ٹوئنٹی : محمدشامی کی 14 ماہ بعد ٹیم میں واپسی، سوریہ کمار ٹیم کے کپتان