Sports

چیمپئنز ٹرافی کےلیے افغانستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی کےلیے افغانستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کےلیے افغانستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایونٹ میں ٹیم کی قیادت حشمت اللّٰہ شاہدی کریں گے۔ افغانستان کے اسکواڈ میں رحمت شاہ، رحمان اللّٰہ گرباز، اکرام علی خیل، ابراہیم زادران، صدیق اللّٰہ اتل، عظمت اللّٰہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، اے ایم غضنفر، نور احمد، فضل حق فاروقی، نوید زادران اور فرید احمد ملک شامل ہیں۔ اسی طرح درویش رسولی، ننگیال خروٹی اور بلال سمیع ریزروز پلیئر میں شامل ہیں۔ خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان اور یو اے ای میں شیڈول ہے، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔ افغانستان کی ٹیم افغانستان، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے ساتھ گروپ بی میں شامل ہے۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments