نئی دہلی، 12 جنوری: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز پنجاب کنگز نے تجربہ کار بلے باز شریس ایر کو لیگ کے آئندہ سیزن کے لیے کپتان بنانے کا اعلان کیا ہے۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز، جنہیں فرنچائز نے دسمبر 2024 میں نیلامی میں منتخب کیا تھا، ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ کے ساتھ دوبارہ مل کر فرنچائز کی کمان سنبھالیں گے۔ 30 سالہ کھلاڑی نے پنجاب کنگز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ شریس نے کہا، "میں اس بات پر فخر محسوس کر رہا ہوں کہ ٹیم نے مجھ پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے۔ میں کوچ پونٹنگ کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ ٹیم مضبوط نظر آ رہی ہے جس میں قابل اور اچھا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کا شاندار مجموعہ ہے۔ مجھے امید ہے کہ انتظامیہ کے ظاہر کردہ اعتماد کو ہم اپنا پہلا ٹائٹل جیت کر ثابت کریں گے۔" ہیڈ کوچ پونٹنگ نے کہا، "شریس کے پاس کھیل کے لیے شاندار ذہن ہے۔ کپتان کے طور پر ان کی ثابت شدہ صلاحیتیں ٹیم کو بہتر مظاہرہ کرنے کے قابل بنائیں گی۔ میں نے آئی پی ایل میں پہلے بھی ایر کے ساتھ اپنا وقت گزارا ہے اور میں ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ ان کی قیادت اور ٹیم میں موجود صلاحیت کو دیکھتے ہوئے میں آنے والے سیزن کے لیے بہت خوش ہوں۔"
Source: uni news
پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، 7 تبدیلیاں کردی گئیں
پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کیلئے 20 نام بھجوا دیے
چیمپئنز ٹرافی کےلیے افغانستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
شریس ایر پنجاب کنگز کی کپتانی کریں گے
چیمپئنز ٹرافی: بنگلادیش اسکواڈ کا اعلان، شکیب الحسن باہر
بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
مسلم یو ایف او چیمپئن خبیب کو امریکا میں روانگی کے عین وقت جہاز سے اتار دیا گیا
چہل، دھناشری ورما کے بعد ایک اور کرکٹر کی طلاق؟ افواہیں
بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ٹی ٹوئنٹی : محمدشامی کی 14 ماہ بعد ٹیم میں واپسی، سوریہ کمار ٹیم کے کپتان