پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کیلئے 20 نام بھجوا دیے۔ آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کیلئے آئی سی سی کو 20 نام بھجوا دیے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ابتدائی اسکواڈ کیلئے بھجوائے گئے 20 ناموں کا فی الحال اعلان نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 فروری کو حتمی اسکواڈ کے اعلان تک پاکستان سہ فریقی سیریز کے دو میچ بھی کھیل چکا ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی اسکواڈ تک صائم ایوب کے حوالے سے کلیئرٹی بھی آجائے گی، اس کے علاوہ 20 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کھلاڑی سہ فریقی سیریز میں حصہ لیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان نے سہ فریقی سیریز کھیلنی ہے، سہ فریقی سیریز کے لیے جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے والے اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں ہیں، سہ فریقی سیریز کے لیے فخر زمان کو موقع دیے جانےکا امکان ہے۔ صائم ایوب کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ 11 فروری تک ٹیموں کے اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں آئی سی سی کی منظوری کے بغیر تبدیلی کی جاسکتی ہے لیکن 12 فروری کے بعد اعلان کردہ اسکواڈ میں آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت کے بعد ہی تبدیلی کی جاسکے گی۔ خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک ہائی برڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور دبئی میں ہوگی۔ آئی سی سی ایونٹس کے لیے ٹیموں کو طے شدہ طریقہ کے مطابق سپورٹ پیریڈ سے ایک ماہ قبل نام جمع کرانے ہوتے ہیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سپورٹ پیریڈ 12 فروری سے شروع ہوگا۔
Source: social Media
کوربن بوش، لوآن ڈری پریٹوریئس کی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط
ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم چین کے ہاتھوں 0-3 سے شکست خردہ
جنوبی افریقی بیٹر نے ڈیبیو پر جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
شان ولیمز کی سنچری نے زمبابوے کو فالو آن سے بچایا
چھکا لگاتے ہی بلے باز کی موت ہوگئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل
پیرس سینٹ نے میسی کی ٹیم کو شکست دیکر فیفا کلب ورلڈ کپ سے باہر کردیا
کوربن بوش، لوآن ڈری پریٹوریئس کی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط
ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم چین کے ہاتھوں 0-3 سے شکست خردہ
جنوبی افریقی بیٹر نے ڈیبیو پر جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
شان ولیمز کی سنچری نے زمبابوے کو فالو آن سے بچایا