امریکا نے ایرانی رہنماؤں سے متعلق معلومات پر 1کروڑ ڈالر تک انعام کا اعلان کر دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای اور علی لاریجانی کی معلومات دینے والے کو 1 کروڑ ڈالر دیں گے۔ محکمہ خارجہ نے معلومات دینے والوں کو ممکنہ طور پر نئی جگہ منتقل کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔ محکمہ خارجہ نے دعویٰ کیا کہ پاسداران انقلاب عالمی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ امریکا نے ایرانی انٹیلی جنس وزیر اسماعیل خطیب سے متعلق معلومات پر بھی انعام کا اعلان کیا ہے جب کہ علی اصغر حجازی، یحییٰ رحیم صفوی اور اسکندر مومنی بھی امریکی فہرست میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ علی لاریجانی آج تہران میں یوم القدس ریلی میں شریک ہوئے جب کہ صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی تہران کی سڑکوں پر عوام میں نظر آئے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور شہریوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی