صدر ٹرمپ کی پالیسی پر یورپ میں اختلافات سامنے آگئے۔ جرمنی کی روسی تیل پر پابندیاں نرم کرنے پر امریکا پر تنقید کی جارہی ہے اور یوکرین جنگ کے دوران پابندیاں کم کرنا خطرناک قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ امریکا کا فیصلہ غلط ہے پابندیاں نرم کرنا مناسب نہیں، روس کو جنگ کے لیے مزید فنڈز مل سکتے ہیں اور یورپی رہنما روس کو ایران جنگ کا فائدہ اٹھانے سے روکنا چاہتے ہیں۔ جرمن وزیر معیشت کا کہنا ہے کہ اگر پابندیاں نرم کرنے سے پوٹن کی جنگی طاقت بڑھ سکتی ہے۔ امریکا نے مزید ممالک کو 30 دن تک روسی تیل خریدنے کی اجازت دے دی،جس کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ امریکا نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مزید کئی ممالک کو روسی تیل خریدنے کی عارضی اجازت دے دی ہے۔ خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی جانب سے بتایا گیا امریکا کی جانب سے روسی تیل کی خریداری کے لیے مزید 30 دن کی مہلت دی گئی ہے، جس کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے تحت روسی تیل 11 اپریل تک فروخت کیا جا سکے گا، جس کا مقصد سپلائی میں کمی کے خدشات کو دور کرنا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ