International

دبئی میں دفاعی کارروائی کے دوران ملبہ گرنے سے عمارت کو نقصان پہنچنے کی تصدیق

دبئی میں دفاعی کارروائی کے دوران ملبہ گرنے سے عمارت کو نقصان پہنچنے کی تصدیق

دبئی، عمان، عراق سمیت دیگر خلیجی ممالک پر ڈرون اور میزائل حملے کیے گئے، اماراتی حکام نے دبئی میں دفاعی کارروائی کے نتیجے میں ملبہ گرنے سے عمارت کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔ حکام کے مطابق عمان میں ڈرون کا ملبہ گرنے سے 2 غیر ملکی جاں بحق ہوگئے۔ سعودی وزارت دفاع نے آج 56 ڈرونز کو فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ریاض کے سفارتی علاقےکو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والا ڈرون بھی مار گرایا۔ عراق کے شہر اربیل میں ریفائنری پر ڈرون حملہ کیا گیا، ریفائنری کے ایک حصے میں محدود نقصان ہوا۔ بحرینی وزارت دفاع کے مطابق اب تک ایران کے115 میزائل اور191 ڈرون تباہ کیے ہیں۔ ترکیہ نے ایران کی جانب سے میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کے دفاعی نظام نے میزائل کو ناکام بنا دیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments