امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ بی ٹو بمبار طیارے ایران پر حملے کیلئے روانہ کر دیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس عمل کا مقصد ایرانی خطرے کا خاتمہ اور ایران کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے سے روکنا ہے۔ اس سے قبل امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ ایرانی رجیم کے رہنما زیر زمین جا چکے ہیں، آج سب سے سخت حملے ہوں گے، ہم نہیں رکیں گے، آبنائے ہرمز میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر دنیا کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ امریکی وزیر دفاع نے بتایا کہ ایران پر روزانہ اوسطاً ایک ہزار سے زیادہ حملے کیے جا رہے ہیں، یہ حملے امریکی فضائیہ اور اسرائیلی فضائیہ نے مشترکہ طور پر انجام دیے، حملوں کے بعد ایران کی فوجی طاقت نمایاں طور پر کمزور ہو چکی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کا مقصد ایران کی تمام اہم فوجی صلاحیتوں کو مکمل طور پر تباہ یا غیر فعال کرنا ہے، جلد ہی ایران کی دفاعی صنعت سے وابستہ کمپنیوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی