نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے انگلش کلب فٹبالر وکٹر ادیبوئیو کو زور دار چھینک مارنا مہنگا پڑگیا، چھینک مارنے سے کمر میں شدید تکلیف کی وجہ سے وہ انجری کا شکار ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فٹبالر وکٹر جو ان دنوں انگلش فٹبال کلب بولٹن وانڈررز کی نمائندگی کر رہے ہیں،زور دار چھینک مارنے کی وجہ سے انجری کا شکار ہوگئے۔ کلب کے منیجر نے بتایا کہ آپ اس بات پر یقین کریں یا نہ کریں، ہمارے پلیئر وکٹر کو زور دار چھینک مارنے کی وجہ سے پسلیوں میں شدید تکلیف ہوئی جس کی وجہ سے وہ ٹیم سے بھی باہر ہوئے۔ منیجر کاکہنا ہے کہ 26 سالہ نوجوان کو خدشہ ہے کہ زور دار چھینک مارنے کی وجہ سے اس کی پسلیاں متاثر ہوئی ہیں، شاہد ایک آدھی ٹوٹ بھی گئی ہو، لیکن ہمیں امید ہے کہ یہ صرف پٹھوں کا مسئلہ ہے لیکن جب تک اسکینر کا نتیجہ نہیں آجاتا کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔ واضح رہے کہ ایک چھینک کی رفتار 100 سے 500 میل فی گھنٹہ ہوسکتی ہے اور یہ ایک ایسا خودکار جسمانی ردعمل ہے جو سانس کی نالی کھلی رکھنے کے لیے ہوتا ہے۔ نیشنل لائبریری آف میڈیسن کی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ زور دار چھینک کمر کے نچلے حصے میں شدید درد بھی پیدا کرسکتی ہے۔ گزشتہ دنوں امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص کی زوردار چھینک کے نتیجے میں اس کی آنتیں باہر آگئی تھیں۔
Source: social media
کیویز کے جو کیچز ہونے تھے وہ چھکے ہوئے: بولرحارث رؤف
عامر جمال نے سابق آسٹریلوی اسپنر کو رضوان کی انگریزی کا مذاق اڑانے پر کھری کھری سنادیں
عثمان خواجہ فلسطینیوں پر حملوں اور سیکڑوں شہادتوں پر پھر بول پڑے
میسی ارجنٹینا کی ورلڈکپ کوالیفائنگ ٹیم سے باہر، مگر کیوں؟
بنگلادیش کے 15 کرکٹرز ملائیشیا میں گرفتار
ہمیں پاور پلے میں بہتر ہونے کی ضرورت ہے: کپتان سلمان آغا
ہمیں پاور پلے میں بہتر ہونے کی ضرورت ہے: کپتان سلمان آغا
جاپان فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی
یوزویندر چاہل سابق اہلیہ دھناشری ورما کو پونے پانچ کروڑ ادا کرنے پر تیار
کسی بولر کو 4 چھکے پڑ جانا کوئی بڑی بات نہیں ہے، عاقب جاوید