ہلنربوئر، 09 ستمبر : ہندستان نے پیر کو ایشین چیمپئنز ٹرافی 2024 ٹورنامنٹ کے اپنے دوسرے میچ میں جاپان کو 5-1 سے شکست دی۔ یہ ٹورنامنٹ میں ہندستان کی مسلسل دوسری جیت ہے اور اس کے ساتھ وہ چھ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے آج یہاں موکی ہاکی ٹریننگ بیس پر منعقدہ میچ کے پہلے کوارٹر میں جاپان کو دباؤ میں رکھا۔ ہندوستانی ٹیم نے جارحانہ آغاز کیا اور مسلسل دو گول کئے۔ دوسرے ہی منٹ میں سکھجیت سنگھ نے فیلڈ گول کر کے اپنی ٹیم کا کھاتہ کھول دیا۔ اسی دوران ہندستانی فارورڈ کھلاڑی ابھیشیک نے فیلڈ گول کر کے اسکور کو 2-0 کر دیا۔ اس کے بعد جاپانی کھلاڑیوں نے مسلسل دو پنالٹی کارنر حاصل کیے لیکن وہ ایک بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ پہلے کوارٹر میں 2-0 کی برتری پر ہرمن پریت سنگھ کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم نے اپنا جارحانہ آغاز جاری رکھا اور 17ویں منٹ میں سنجے نے پنالٹی کارنر کو گول میں بدل دیا۔ ابتدائی ناکامیوں کے بعد جاپان نے جارحانہ مظاہرہ کیا لیکن ہندوستانی ڈیفنس نے جاپانی کھلاڑیوں کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک ہندوستان کی برتری 3-0 تھی۔ تیسرے کوارٹر میں جاپانی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل جاری رکھا اور 41ویں منٹ میں کامیابی حاصل کی۔ جب کازوماسا ماتسوموٹو نے جاپان کے لیے فیلڈ گول کیا تو اسکور 3-1 ہوگیا۔ چوتھے کوارٹر کا آغاز جارحیت کے ساتھ ہوا اور اس کوارٹر میں ہندستان نے دو گول کئے۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم نے میچ ختم ہونے سے 6 منٹ قبل چوتھا گول کیا۔ اتم سنگھ نے 54ویں منٹ میں فیلڈ گول کیا۔ ہندوستان کے لیے سکھجیت سنگھ (دوسرے، 60ویں منٹ)، ابھیشیک (تیسرے منٹ)، سنجے (17ویں منٹ) اور اتم سنگھ (54ویں منٹ) نے گول کئے۔ جاپان کی جانب سے واحد گول کازوماسا ماتسوموتو (41ویں منٹ میں) نے کیا۔ میچ کے بعد ابھیشیک نے کہا، "آج یہ ایک مکمل ٹیم کی کوشش تھی اور ہم بنیادی باتوں پر قائم رہے۔ ہم نے اچھی طرح حملہ کیا اور یقینی بنایا کہ ہم نشانے پر ہیں۔ میں ہیرو آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازے جانے پر بھی بہت خوش ہوں۔ اس سے قبل جنوبی کوریا اور پاکستان کا میچ 2-2 سے برابر رہا۔ ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم بدھ کو ملائیشیا سے مقابلہ کرے گی۔
Source: uni news
چیمپئنز ٹرافی کےلیے افغانستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
ایف اےکپ: مانچسٹر یونائیٹڈ نے آرسنل کو ہرا دیا
آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا
مسلم یو ایف او چیمپئن خبیب کو امریکا میں روانگی کے عین وقت جہاز سے اتار دیا گیا
پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کیلئے 20 نام بھجوا دیے
چیمپئنز ٹرافی: بنگلادیش اسکواڈ کا اعلان، شکیب الحسن باہر
پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کیلئے 20 نام بھجوا دیے
چیمپئنز ٹرافی: بنگلادیش اسکواڈ کا اعلان، شکیب الحسن باہر
ٹی ٹوئنٹی : محمدشامی کی 14 ماہ بعد ٹیم میں واپسی، سوریہ کمار ٹیم کے کپتان
پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، 7 تبدیلیاں کردی گئیں