Sports

اسکاٹ لینڈ کو تیسرے ٹی20 میں بھی شکست، سیریز 0-3 سے آسٹریلیا کے نام

اسکاٹ لینڈ کو تیسرے ٹی20 میں بھی شکست، سیریز 0-3 سے آسٹریلیا کے نام

آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-3 سے جیت لی۔ ایڈنبرا میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرایا۔ اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ برینڈن میک مولین 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب کیمرون گرین نے 3 وکٹیں لیں، ایرون ہارڈی اور شان ایبٹ نے دو، دو جبکہ مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زیمپا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلوی ٹیم نے ہدف باآسانی 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ کیمرون گرین 62 رنز کی فتح گر اننگز کھیل کر ٹاپ اسکورر رہے۔ کیمرون گرین کو آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اسکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 70 رنز سے زیر کیا تھا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments