آسٹریلوی کمنٹیٹر کیری او کیف کے پہلے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں سے متعلق دیے گئے ریمارکس نے انہیں تنقید کانشانہ بنوادیا۔ میلبرن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے رضوان نے سب سے زیادہ 71 گیندوں پر 44 رنز بنائے جب کہ نسیم شاہ نے 39 گیندوں پر 40 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ قومی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف 46.4 اوورز میں صرف 203 رنز بناسکی اور پویلین لوٹ گئی تھی۔ آسٹریلیا نے صرف 34 اوورز میں 8 وکٹوں پر 207 رنز بناکر میچ اپنے نام کیا، اس میچ میں حارث رؤف نے 3، شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ پاکستانی ٹیم کے بلےباز مکمل فلاپ ہوئے تھے اور کینگروز کیخلاف بیٹنگ میں مشکلات کا شکار تھے، پاکستان کی بیٹنگ کے دوران کامران غلام کو پیٹ کمنز نے باؤنسر پر آؤٹ کیا تو کمنٹیٹر نے تبصرہ کیا کہ یہ ملتان کی پچ نہیں ہے بیبی! ایم سی جی ہے، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ شائقین نے سوشل میڈیا پر تبصرے کی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستانی بلے بازوں پر غیر ضروری تنقید کہا۔ تنازع اسوقت شدت اختیار کرگیا جب وسیم اکرم اور مائیکل وان نے کامران غلام کی فیملی کے حوالے سے گفتگو کی، جس میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وہ اپنے 12 بہن بھائیوں میں 11ویں نمبر پر ہیں، جواب انگلش کمنٹیٹر نے کہا کہ اتنے بچے۔ واہ! عمر کا فرق کیا ہے، یہ دلچسپی کی بات ہے۔ کامران غلام کے خاندان کے افرد سے متعلق تبصرے پر فینز نے اسے کرکٹر کی بےعزتی قرار دیا۔
Source: social media
جےشاہ نے چیئرمین آئی سی سی کا چارج سنبھال لیا
پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی
پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت لیا
پاکستان کےسرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں، پی سی بی چیئرمین
تیئس کروڑ کے پلیئر رہنے کے باوجود ڈیڑھ کروڑ والا کرکٹر کے کے آر کا کپتان بن سکتا ہے
پاکستان کےسرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں، پی سی بی چیئرمین
تیئس کروڑ کے پلیئر رہنے کے باوجود ڈیڑھ کروڑ والا کرکٹر کے کے آر کا کپتان بن سکتا ہے
کیوبن ریسلر نے پیرس اولمپکس میں نئی تاریخ رقم کردی
میرا بائی چانو اور اویناش سابلے تمغوں سے ہوئے محروم,چوتھے مقام پر رہیں