پاکستان کی وفاقی وزارتِ داخلہ کی جانب سے ملک میں مقیم تمام افغان پناہ گزینوں کو ملک چھوڑنے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہو چکی ہے۔ یہ مہلت 31 اگست تک مقرر کی گئی تھی اور اس کے ساتھ ہی واضح کیا گیا تھا کہ اس تاریخ کے بعد پاکستان میں موجود تمام افغان پناہ گزین، خواہ ان کے پاس پی او آر کارڈ ہو یا نہ ہو، ملک چھوڑنے کے پابند ہوں گے۔ مہلت کی آخری تاریخ گزرنے کے بعد اب پاکستانی حکام افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کریں گے اور اسی سلسلے میں ان کے پاس موجود پاکستانی سمز بند کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت نے افغان پناہ گزینوں کے زیرِ استعمال موبائل سمز بند کرنے کی کارروائی میں بھی تیزی کر دی ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ وہ تمام غیر قانونی سمز، چاہے انہیں افغان پناہ گزین استعمال کر رہے ہوں یا مقامی شہری، بند کر رہی ہے، تاہم افغان پناہ گزینوں کے زیرِ استعمال سمز کو زیادہ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس دوران پاکستان میں حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث کئی افغان پناہ گزین بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ان کی جانب سے ویڈیوز میں یہ بیانات سامنے آئے ہیں کہ ان کا قیمتی سامان سیلاب کی نذر ہو گیا ہے اور انہوں نے حکومت سے ڈیڈ لائن میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں مقیم افغان پناہ گزین بھی ڈیڈ لائن کے خاتمے کے بعد خاصی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں کہ اب ان کا مستقبل کیا ہوگا۔ یہاں یہ ذکر کرنا بھی ضروری ہے کہ گذشتہ ایک سے دو سال کے دوران حکومت افغان پناہ گزینوں کو متعدد بار ڈیڈ لائنز دے چکی ہے، تاہم خصوصاً ہزارہ جات ریجن سے تعلق رکھنے والے افغان اس لیے واپس نہیں جانا چاہتے کیونکہ انہیں طالبان کی جانب سے شدید خطرات لاحق ہیں اور وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں یہیں رہنے کی اجازت دی جائے۔
Source: Social media
کعبہ کی دیواروں سے لپٹے معتمرین کی روح پرور دعائیں، مطاف میں مسلسل صفائی جاری
پاک بھارت جنگ میں 5 طیارے مار گرائے گئے تھے، امریکی صدر
روس، 8.8 شدت کا شدید زلزلہ، سونامی لہریں ٹکرا گئیں
روس میں آنے والا زلزلہ ریکارڈ شدہ تاریخ کا چھٹا سب سے شدید زلزلہ ہے
حوثیوں کا کارگو بحری جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہ
اسلام آباد، راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے
کعبہ کی دیواروں سے لپٹے معتمرین کی روح پرور دعائیں، مطاف میں مسلسل صفائی جاری
پاک بھارت جنگ میں 5 طیارے مار گرائے گئے تھے، امریکی صدر
روس، 8.8 شدت کا شدید زلزلہ، سونامی لہریں ٹکرا گئیں
روس میں آنے والا زلزلہ ریکارڈ شدہ تاریخ کا چھٹا سب سے شدید زلزلہ ہے