National

’یہ انصاف کی جیت ہے‘، 33 ماہ بعد جیل سے آزاد ہونے کے بعد سماجوادی پارٹی کے لیڈر عرفان سولنکی کا پہلا رد عمل

’یہ انصاف کی جیت ہے‘، 33 ماہ بعد جیل سے آزاد ہونے کے بعد سماجوادی پارٹی کے لیڈر عرفان سولنکی کا پہلا رد عمل

کانپور کے سیسامئو سے سماجوادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی عرفان سولنکی 33 ماہ بعد منگل (30 ستمبر) کو شام 6 بجے جیل سے ضمانت پر باہر آگئے۔ جیل کے باہر موجود حامیوں نے ان کا زوردار استقبال کیا۔ جیل سے باہر آنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عرفان سولنکی نے اپنا پہلا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ انصاف کی جیت ہے۔‘‘ واضح ہو کہ گینگسٹر ایکٹ کے تحت درج معاملے میں انہیں مہاراج گنج جیل سے ضمانت پر رہائی ملی ہے۔ عرفان سولنکی کو تمام معاملوں میں پہلے ہی ضمانت مل چکی تھی، لیکن گینگسٹر ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ان کی رہائی کا معاملہ پھنسا ہوا تھا۔ عرفان سولنکی کو گزشتہ دنوں ضمانت پر رِہائی کی خوشخبری مل گئی تھی، لیکن کچھ کاغذی کارروائیوں کے بعد آج شام انھیں جیل کی سلاخوں سے باہر نکالا گیا۔ جیل سے باہر آنے کے بعد عرفان سولنکی سب سے پہلے اپنے خاندان کے لوگوں سے ملے اور انہیں گلے لگایا۔ عرفان سولنکی مہاراج گنج جیل سے رہا ہونے کے بعد کانپور میں اپنی رہائش گاہ کی طرف قافلے کے ساتھ روانہ ہو گئے۔ واضح ہو کہ عرفان سولنکی سے قبل سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کی بھی رواں ماہ 23 ستمبر کو سیتاپور جیل سے 23 ماہ بعد رہائی ہوئی تھی۔ اعظم خان سیتاپور جیل میں مختلف مقدمات کے تحت بند تھے، جن میں زمین پر قبضہ اور سرکاری جائیداد کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر الزامات شامل ہیں۔ اعظم خان اور عرفان سولنکی کی رِہائی کو اتر پردیش کی سیاست میں بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ان دونوں کی رہائی سماجوادی پارٹی کے لیے بھی اہمیت کی حامل ہے۔ بہرحال، کانپور کے جاجمئو علاقہ کی رہنے والی خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ 22 نومبر 2022 کو سماجوادی پارٹی لیڈر عرفان سولنکی نے ان کی جھونپڑی میں آگ لگا دی تھی۔ متاثرہ نے شکایت درج کرائی تھی کہ عرفان اور ان کے ساتھیوں نے زمین پر قبضہ کرنے کے لیے رقم کا مطالبہ کیا تھا اور مخالفت کرنے پر گھر میں آگ لگا دی گئی تھی۔ اس معاملے میں کانپور کے ایم پی-ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے عرفان سولنکی سمیت ان کے بھائی رضوان سولنکی، عزرائیل آٹے والا، شوکت پہلوان اور شریف کو 7 سال کی سزا سنائی تھی۔ اس سزا کی وجہ سے عرفان سولنکی کی سیسامئو اسمبلی سیٹ سے رکنیت ختم ہو گئی تھی۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments