Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

کس کی کالی پوجا بہتر ہے؟ بحث کے دوران یکے بعد دیگرے فائرنگ، کولکاتا میں کالی پوجا کی رات خوف و ہراس

Admin
By Admin
Nov 09, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

کس کی کالی پوجا بہتر ہے؟ بحث کے دوران یکے بعد دیگرے فائرنگ، کولکاتا میں کالی پوجا کی رات خوف و ہراس
کس کی کالی پوجا بہتر ہے؟ بحث کے دوران یکے بعد دیگرے فائرنگ، کولکاتا میں کالی پوجا کی رات خوف و ہراس — November 09, 2026
کس کی کالی پوجا بہتر ہے؟ بحث کے دوران یکے بعد دیگرے فائرنگ، کولکاتا میں کالی پوجا کی رات خوف و ہراس
کالی پوجا کی رات شہر کے مختلف علاقوں میں پٹاخوں کے شدید شور سے لوگ پریشان رہے۔ بعض مقامات پر تو کانوں میں انگلیاں ڈالنے کی نوبت آ گئی، ایسی شکایت مقامی باشندوں نے کی۔ پٹاخوں کے زبردست شور کے درمیان اچانک گولیوں کی آواز سنائی دی۔ اتوار کی علی الصبح بہالا کے سرشونا میں یکے بعد دیگرے تین راو¿نڈ فائرنگ کا الزام سامنے آیا۔ اس واقعے سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی سرشونا تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق، اتوار کی رات تقریباً تین بجے سرشونا کے رکشیت پاڑہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ واقعے کی ابتدا علاقے کے دو رہائشیوں کے درمیان بحث سے ہوئی۔ معلوم ہوا ہے کہ تنازع کی وجہ ایک ہی علاقے میں منعقد ہونے والی دو کالی پوجاو¿ں میں سے کس کمیٹی کی پوجا بہتر ہو رہی ہے، اسی بات پر دونوں کے درمیان بحث شروع ہوئی۔
کالی پوجا کی رات علاقے کے رہائشی راج پال (23) اور دنیش شرما (40) کے درمیان جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر راج پال نے اپنی جیب سے آتشیں اسلحہ نکالا اور ہوا میں دو راو¿نڈ فائرنگ کر دی۔ اس کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر سرشونا تھانے کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ تلاشی کے دوران وہاں سے ایک خالی کارتوس برآمد کیا گیا۔ اسی رات پولیس نے علاقے سے راج پال کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔
اب سوال اٹھ رہا ہے کہ اس نوجوان کے پاس بندوق کہاں سے آئی؟ کیا یہ آتشیں اسلحہ اس کے پاس قانونی طور پر موجود تھا؟ پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور اسلحہ برآمد کرنے کی کوشش جاری ہے۔قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل باپ اور بیٹے کو برہنہ کرکے سڑک پر گھمانے کے واقعے کے باعث سرشونا خبروں کی سرخیوں میں آیا تھا۔ اس واقعے نے پورے ریاست میں ہنگامہ برپا کر دیا تھا۔ تقریباً دو ہفتوں کے اندر سرشونا میں ایک بار پھر فائرنگ کے واقعے سے علاقے کے باشندے خوفزدہ ہیں۔

کس کی کالی پوجا بہتر ہے؟ بحث کے دوران یکے بعد دیگرے فائرنگ، کولکاتا میں کالی پوجا کی رات خوف و ہراس...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn