Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

72 انچ کی پائپ لائن پھٹنے سے صبح سویرے ٹالا زیرِ آب، وسیع علاقے میں بجلی غائب، شہر کے کئی حصوں میں پینے کے پانی کی فراہمی متاثر

Admin
By Admin
Nov 09, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

72 انچ کی پائپ لائن پھٹنے سے صبح سویرے ٹالا زیرِ آب، وسیع علاقے میں بجلی غائب، شہر کے کئی حصوں میں پینے کے پانی کی فراہمی متاثر
72 انچ کی پائپ لائن پھٹنے سے صبح سویرے ٹالا زیرِ آب، وسیع علاقے میں بجلی غائب، شہر کے کئی حصوں میں پینے کے پانی کی فراہمی متاثر — November 09, 2026
72 انچ کی پائپ لائن پھٹنے سے صبح سویرے ٹالا زیرِ آب، وسیع علاقے میں بجلی غائب، شہر کے کئی حصوں میں پینے کے پانی کی فراہمی متاثر
کالی پوجا کی رات گزرتے ہی شمالی کولکاتا کے وسیع علاقے پانی کی تباہی سے دوچار ہو گئے۔ پیر کی صبح تقریباً ساڑھے 8 بجے ٹالا ریلوے گیٹ کے قریب ٹالا برج کے عین نیچے اچانک زوردار آواز کے ساتھ زیرِ زمین پانی کی ایک بڑی پائپ لائن پھٹ گئی۔ اس کے نتیجے میں لاکھوں گیلن پینے کا پانی سڑکوں پر بہنے لگا۔
میونسپل کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق، ٹالا ریلوے یارڈ کے اندر سے گزرنے والی برطانوی دور کی تقریباً 72 انچ قطر کی ایک پرانی پائپ لائن اچانک پھٹ گئی۔ اسی پائپ لائن کے ذریعے ٹالا واٹر ریزروائر سے شہر کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک پینے کا پانی پہنچایا جاتا ہے۔ مصروف اوقات میں پیش آنے والے اس حادثے سے شہر کے ایک بڑے حصے میں پانی کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
اس صورتحال میں کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹالا ریلوے برج کے عین نیچے ریلوے پٹریوں کے نیچے موجود پینے کے پانی کی مرکزی پائپ لائن میں بڑا شگاف پڑ گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں شمالی، وسطی اور جنوبی کولکاتا کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے۔
میونسپل کارپوریشن کی فہرست کے مطابق، چترنجن ایونیو، راجابازار، پارک سرکس، اے جے سی بوس روڈ، کالج اسٹریٹ کے اطراف، ودھان سرنی، بالی گنج اور کس?با کے علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔
میونسپل انتظامیہ نے پائپ لائن کی مرمت اور پانی کی فراہمی معمول پر آنے تک شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ تاہم، میونسپل حکام کا دعویٰ ہے کہ علاقے میں متعدد متبادل پائپ لائنیں فعال ہونے کی وجہ سے پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند نہیں ہوئی ہے۔ صورتحال کو قابو سے باہر ہونے سے روکنے کے لیے متبادل انتظامات فوری طور پر شروع کر دیے گئے ہیں۔
پائپ لائن پھٹنے کے بعد تیزی سے پانی نکلنے لگا، جس کے باعث کچھ ہی دیر میں ٹالا کے قریب بنمالی سرکار اسٹریٹ سمیت آس پاس کے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔ سڑکوں پر گھٹنوں تک پانی جمع ہونے سے مقامی باشندوں اور راہ گیروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
صورتحال کی سنگینی اور کسی بڑے حادثے سے بچنے کے لیے انتظامیہ نے فوری طور پر بنمالی سرکار اسٹریٹ کی بجلی کی سپلائی عارضی طور پر منقطع کر دی۔ بجلی نہ ہونے اور پانی میں گھر جانے کے باعث مقامی لوگ شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔ واضح رہے کہ یہ علاقہ پہلے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 5 میں شامل تھا، جو اب وارڈ نمبر 9 کا حصہ ہے۔
دوسری جانب، پائپ لائن پھٹنے کے باعث ریلوے پٹریوں پر پانی جمع ہونے سے ٹرین خدمات بھی متاثر ہوئی ہیں۔ مشرقی ریلوے کی جانب سے جاری نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی 72 انچ کی پائپ لائن پھٹنے سے کولکاتا اسٹیشن کے قریب اسٹیبل یارڈ لائن اور سرکلر ریلوے کی پٹریوں پر پانی جمع ہو گیا ہے۔
اس کے نتیجے میں سرکلر ریلوے کی خدمات متاثر ہونے کے علاوہ کولکاتا اسٹیشن سے روانہ ہونے والی چار طویل فاصلے کی ٹرینوں کے اوقات میں بھی دو مرتبہ تبدیلی کرتے ہوئے روانگی مو¿خر کرنی پڑی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی میونسپل کمشنر اسمتا پانڈے نے معاملے کی تفصیلات حاصل کرنا شروع کر دیں۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے محکمہ آبرسانی کے اعلیٰ افسران اور انجینئروں کے ساتھ ہنگامی میٹنگ کی۔ کمشنر نے جنگی پیمانے پر مسئلے کو حل کرنے کی ہدایت دی۔
میونسپل کارپوریشن کے انجینئر اور مرمتی ٹیم کے اہلکار پہلے ہی جائے وقوع پر پہنچ چکے تھے۔ جمع پانی نکالنے کے لیے پمپ بھی لگائے گئے ہیں۔تاہم، اس بات کی جانچ کی جا رہی ہے کہ برطانوی دور کی اس وسیع پائپ لائن میں شگاف آخر کیوں اور کیسے پڑا۔ ماہرین اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا یہ حادثہ پائپ لائن کی ساختی کمزوری کے باعث پیش آیا یا پانی کے غیر معمولی دباو¿ کی وجہ سے۔
میونسپل کارپوریشن نے شہریوں کو یقین دلایا ہے کہ پائپ لائن کی جلد از جلد مرمت کرکے پانی کی فراہمی معمول پر لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

72 انچ کی پائپ لائن پھٹنے سے صبح سویرے ٹالا زیرِ آب، وسیع علاقے میں بجلی غائب، شہر کے کئی حصوں میں پینے کے پانی کی فراہمی متاثر...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn