دیناج پور میں ہوئے پولس انکاﺅنٹر کو شوبھندو ادھیکاری نے درست قرار دیا
گزشتہ پانچ ماہ کے دوران مغربی بنگال میں یہ چوتھا پولیس ’انکاونٹر‘ ہے۔ پیر کے روز شمالی دیناج پور کے رائے گنج میں نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری اور قتل کے ملزم نے دوسری ریاست فرار ہونے کے دوران پولیس پر گولی چلائی تھی۔ الزام ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں اس کی موت ہو گئی۔ اس واقعے کے تناظر میں وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے کہا کہ اگر پولیس پر حملہ کیا جائے گا تو پولیس بھی جواب دے گی۔وزیر اعلیٰ اور ریاست کے وزیر پولیس نے سوال کیا، ”کیا پولیس کا کام بندوق جیب میں رکھنا ہے؟“ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بھتہ خوری کے معاملے پر سبھی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ترنمول دور کی برائیاں دوبارہ نظر آئیں تو سخت کارروائی کی جائے گی۔
پیر کے روز مشرقی مدنی پور کے دیگھا میں شیاما پرساد مکھرجی تاجر ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ کالی پوجا میں وزیر اعلیٰ مورتی کے درشن کے لیے پہنچے تھے۔ عوام کو تہوار کی مبارک باد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے بی جے پی کی حکمرانی والی دیگر ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی قانون کی حکمرانی قائم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس منشیات کے کاروبار اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کر رہی ہے اور مجرموں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔وزیر اعلیٰ کے الفاظ میں، ”نشہ کرنے والے مافیا، عصمت دری کرنے والوں اور دراندازوں کے لیے اس ریاست میں کوئی جگہ نہیں ہے۔“
انہوں نے مزید کہا، ”اب بھی کچھ لوگ چٹکی کاٹنے کا کام کر رہے ہیں۔ ان میں ’دماغی نکسل‘، جماعتی، دہشت گرد اور کمیونسٹ بھی شامل ہیں۔ کاکروچ اور کھٹمل بھی موجود ہیں۔ ہمیں اپنے قوم پرست لوگوں کو ان سے محتاط رہنا ہوگا۔“ریاست میں چوتھے پولیس ’انکاو¿نٹر‘ کے معاملے پر وزیر اعلیٰ اور وزیر پولیس نے کہا، ”دو تین معاملات میں پولیس کو کارروائی کی چھوٹ حاصل ہے۔ اس کے لیے اعلیٰ افسر سے اجازت لینے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔ عصمت دری اور قتل کے ملزم، نشہ آور اشیا کے اسمگلروں اور بنگلہ دیشی دراندازوں کے معاملے میں بالکل زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔“
اسمبلی انتخابات میں نندی گرام اور بھوانی پور سے کامیابی حاصل کرنے والے شوبھندو نے بتایا کہ مشرقی مدنی پور ضلع میں ان کے امیدواروں کو 56 فیصد عوامی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ انہیں اپنے ضلع سے بی جے پی کے 16 اراکین اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ان کے مطابق، ”اب ہمیں اس طرح عوام کی خدمت کرنی ہوگی کہ ہم 70 فیصد لوگوں کے دل جیت کر آگے بڑھ سکیں۔ صرف ترقی نہیں بلکہ صنعت اور روزگار کے ذریعے بھی آگے بڑھنا ہوگا۔“صنعت اور بدعنوانی کے معاملے پر اپنی روایتی انداز میں وزیر اعلیٰ نے ترنمول کانگریس کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ دیگھا۔شنکرپور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کام کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترنمول دور حکومت میں تاج پور میں بندرگاہ بنانے کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن یہ محض جھوٹا وعدہ تھا۔شوبھندو نے کہا، ”تاج پور بندرگاہ کے نام پر دھوکہ دیا گیا تھا۔ وہاں بندرگاہ بنانے کے لیے زمین ہی موجود نہیں تھی! ہم نے دادن پاتر باڑ میں گہرے سمندر کی بندرگاہ بنانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ ہمارے پاس 1700 ایکڑ زمین موجود ہے۔“اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے بھتہ خوری کے معاملے پر بات کرتے ہوئے سبھی کو خبردار کیا۔
انہوں نے کہا، ”اگر کہیں بھتہ خوری، غنڈہ گردی یا سنڈیکیٹ بازی ہو تو پولیس کو اطلاع دیں۔ غیر قانونی طریقے سے زمین کی خرید و فروخت ہوتی ہے، زمین خریدنے کے لیے پیسے دینے پڑتے ہیں اور فروخت کرنے کے لیے بھی پیسے دینے پڑتے ہیں، یہ ترنمول کے چوروں کا کام ہے۔ براہ کرم مجھے بتائیں، اپنے ایم ایل اے یا ایم پی کو اطلاع دیں۔ ہمیں جو بھی سخت کارروائی کرنی ہوگی، ہم کریں گے۔ لوگوں نے صرف چہرہ بدلنے کے لیے ووٹ نہیں دیا ہے بلکہ نظام میں تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ہے۔ ہمیں اس نظام کو بدلنا ہوگا۔“
شوبھندو کا دعویٰ ہے کہ ان کی حکومت کے دور میں کسی کو بھی کسی پوجا، مورتی وسرجن، بسنت اتسو یا جلوس کے دوران اس طرح کے واقعات انجام دینے کی ہمت نہیں ہوئی۔ترنمول پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ”34 سال تک اقتدار میں رہنے والی ملحد کمیونسٹ حکومت اور 15 سالہ جماعتی ترنمول حکومت نے بنگال کی ثقافت، مذہبی صحیفوں، روایات اور تہذیبی ورثے کو تباہ کر دیا تھا۔ اب اس ورثے کو محفوظ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔“
دیناج پور میں ہوئے پولس انکاﺅنٹر کو شوبھندو ادھیکاری نے درست قرار دیا...
Source: Admin