Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

کریڈٹ کارڈ دلانے کے نام پر ڈیبٹ کارڈ کا نمبر حاصل کرکے سائبر فراڈ! تین بینک اکاو¿نٹس سے رقم غائب

Admin
By Admin
Nov 09, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

کریڈٹ کارڈ دلانے کے نام پر ڈیبٹ کارڈ کا نمبر حاصل کرکے سائبر فراڈ! تین بینک اکاو¿نٹس سے رقم غائب
کریڈٹ کارڈ دلانے کے نام پر ڈیبٹ کارڈ کا نمبر حاصل کرکے سائبر فراڈ! تین بینک اکاو¿نٹس سے رقم غائب — November 09, 2026
کریڈٹ کارڈ دلانے کے نام پر ڈیبٹ کارڈ کا نمبر حاصل کرکے سائبر فراڈ! تین بینک اکاو¿نٹس سے رقم غائب
کریڈٹ کارڈ دلانے کا جھانسہ دے کر ڈیبٹ کارڈ کے نمبر حاصل کیے گئے اور سائبر فراڈ کے ذریعے ایک شخص کے تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے ہڑپ لیے گئے۔ اس معاملے میں جنوبی کولکاتا کے بالی گنج تھانے میں علاقے کے ایک رہائشی نے شکایت درج کرائی ہے۔
دوسری جانب، مشرقی کولکاتا کے بینی اپ±کور علاقے کے ایک رہائشی نے سائبر فراڈ کرنے والوں کی جانب سے بھیجے گئے لنک پر کلک کرکے خود کو مشکل میں ڈال لیا۔ ملزمان نے اس کے بینک اکاو¿نٹ سے تقریباً ایک لاکھ 27 ہزار روپے نکال لیے۔
پولیس کے مطابق، بالی گنج کے لوئر روڈن اسٹریٹ کے ایک رہائشی نے شکایت درج کرائی کہ ایک شخص نے اسے فون کرکے اپنا تعارف ایک نجی بینک کے کریڈٹ کارڈ ڈپارٹمنٹ کے ملازم کے طور پر کرایا۔
اس شخص نے شکایت کنندہ کو بتایا کہ اسے انتہائی آسانی سے اسی بینک کا پریمیم کریڈٹ کارڈ مل سکتا ہے۔ اس کے لیے اسے دوسرے بینکوں کے ڈیبٹ کارڈ کے نمبر فراہم کرنے ہوں گے۔
معلوم ہوا ہے کہ کریڈٹ کارڈ حاصل کرنے کے لیے شکایت کنندہ نے تین نجی بینکوں کے ڈیبٹ کارڈ کے نمبر ملزم کو دے دیے۔ اس کے فوراً بعد سائبر فراڈ کرنے والوں نے اس کے تینوں نجی بینکوں کے اکاو¿نٹس سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 49 ہزار 999 روپے نکال لیے۔
ایک کے بعد ایک بینک اکاو¿نٹ سے رقم غائب ہونے پر اس شخص کو احساس ہوا کہ وہ دھوکہ دہی کا شکار ہو چکا ہے۔ اس کے بعد اس نے بالی گنج تھانے میں تحریری شکایت درج کرائی۔
دوسری جانب، مشرقی کولکاتا کے بینی اپ±کور علاقے کے ایک اور رہائشی نے شکایت کی کہ سائبر فراڈ کرنے والوں نے پہلے اسے ایک لنک بھیجا۔ اس لنک پر کلک کرنے کے بعد اس کے موبائل پر ایک او ٹی پی آیا۔ اس شخص نے سائبر فراڈ کرنے والے کو او ٹی پی دینے سے انکار کر دیا۔
اس کے بعد ملزم نے اسے واٹس ایپ پر ایک پیغام کے ساتھ دوسرا لنک بھیجا۔ سائبر فراڈ کرنے والے نے دعویٰ کیا کہ اس لنک پر کلک کرنے سے کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ اس کی بات پر بھروسہ کرکے اس شخص نے لنک کھول لیا۔
اس کے فوراً بعد اس کا موبائل ہیک کر لیا گیا۔ اسی طریقے سے سائبر فراڈ کرنے والوں نے اس کے بینک اکاو¿نٹ سے دو مرحلوں میں تقریباً ایک لاکھ 27 ہزار روپے نکال لیے۔ اس کے بعد متاثرہ شخص نے بینی اپ±کور تھانے میں شکایت درج کرائی۔
دونوں شکایات کی بنیاد پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل فون اور بینک اکاو¿نٹس کی تفصیلات کی مدد سے سائبر فراڈ میں ملوث افراد کی شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ کارڈ دلانے کے نام پر ڈیبٹ کارڈ کا نمبر حاصل کرکے سائبر فراڈ! تین بینک اکاو¿نٹس سے رقم غائب...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn