Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

بیٹے کے انکاﺅٹر کی خبر پاکر ماں اسپتال کی طرف دوڑ پڑی

Admin
By Admin
Nov 09, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بیٹے کے انکاﺅٹر کی خبر پاکر ماں اسپتال کی طرف دوڑ پڑی
بیٹے کے انکاﺅٹر کی خبر پاکر ماں اسپتال کی طرف دوڑ پڑی — November 09, 2026
بیٹے کے انکاﺅٹر کی خبر پاکر ماں اسپتال کی طرف دوڑ پڑی
رات ہی گھر پر خبر پہنچ گئی تھی۔ وہ ایک ہی کپڑے میں اسپتال کی طرف دوڑ پڑی تھیں، جہاں انہیں معلوم ہوا کہ ان کا اکلوتا بیٹا اب اس دنیا میں نہیں رہا! اتوار کی دیر رات بہار فرار ہونے کے دوران پولیس انکاو¿نٹر میں دلیپ رائے ہلاک ہو گیا۔ اس نے کیا جرم کیا تھا اور پولیس کی گولی سے اسے کیوں مرنا پڑا، یہ سب کچھ انہوں نے پڑوسیوں سے سنا۔ اسی لیے دلیپ کی ماں اپنے اکلوتے بیٹے کا آخری دیدار بھی نہیں کرنا چاہتیں۔ کم عمر لڑکی کی عصمت دری اور قتل کے ملزم بیٹے کی موت کا دکھ ایک طرف رکھتے ہوئے چانیا رائے نے کہا، ”ایسا گناہ گار بیٹا نہ ہونا ہی بہتر ہے، میں شمشان گھاٹ بھی نہیں جاو¿ں گی۔“
واقعے کے بعد سے پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ گاو¿ں میں پولیس گشت کر رہی ہے۔ خوف کے باعث بہت سے لوگ گھروں سے باہر قدم نہیں رکھ رہے ہیں۔ جائے وقوعہ سے کافی دور ہونے کے باوجود دلیپ کے گاو¿ں میں ایک نامعلوم سی خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ ایسے بیٹے کے بارے میں بات کرتے ہوئے پڑوسی بھی شرم سے نظریں جھکا رہے ہیں۔
دلیپ کے گاو¿ں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کے خلاف اس طرح کے الزامات پہلے بھی لگ چکے ہیں۔ الزام ہے کہ تقریباً 16 سال پہلے بھی دلیپ نے اپنے ہی ایک رشتہ دار کی چھ سالہ بچی کے ساتھ جسمانی زیادتی کی تھی۔ اس وقت پورے گاو¿ں میں ہنگامہ مچ گیا تھا۔ محلے کے لوگوں نے اس کے گھر پر دھاوا بول کر اس کی پٹائی بھی کی تھی۔ اس وقت اپنے جرم کی سزا کے طور پر دلیپ نے اپنی ماں کی ایک کٹھہ زمین فروخت کرکے متاثرہ بچی کے اہل خانہ کو رقم دی تھی۔
16 سال بعد وہی جرم ایک بار پھر سامنے آیا! اس بار دلیپ رائے پر پڑوس کی 12 سالہ نابالغ لڑکی کی عصمت دری اور قتل کا الزام ہے۔ ایک پڑوسی نے کہا، ”ایسے جرم کی کوئی معافی نہیں ہو سکتی۔ جو ہوا، اچھا ہوا۔ اسے ایسی ہی سزا ملنی چاہیے تھی۔“دلیپ کی ماں بھی یہی بات کہہ رہی ہیں۔ بیٹے کو کھونے کا درد اس کے جرم کے آگے دب گیا ہے۔ چانیا رائے کے مطابق، ”ایسا بیٹا نہ ہونا ہی بہتر ہے۔ وہ ایک گناہ گار بیٹا تھا۔ اس نے ایسا واقعہ انجام دیا ہے کہ اب گاو¿ں میں منہ دکھانے کی بھی ہمت نہیں رہی۔ اس کا چلے جانا ہی بہتر ہوا۔ میں یہی چاہتی ہوں۔“
وہ بتاتی ہیں کہ دلیپ ان کا اکلوتا بیٹا تھا۔ انہوں نے کہا، ”وہ بہت چھوٹی عمر سے ہی گھر سے باہر رہتا تھا۔ ہماری کوئی خبر نہیں لیتا تھا۔ ہم کسی طرح مشکلات کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ اس کے والد بھی اب عمر رسیدہ ہو چکے ہیں۔ اس نے کبھی پلٹ کر ہماری طرف دیکھا تک نہیں۔“
معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ منگل کو دلیپ رائے پڑوس کے گھر کی 12 سالہ نابالغ لڑکی کو کولک ندی دکھانے کے بہانے گھر سے لے گیا تھا۔ اس کے بعد سے لڑکی کا کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا۔ جمعرات کو پولیس نے عبدل گھاٹا کے جنگل سے اس کی لاش برآمد کی۔ الزام ہے کہ محکمہ جنگلات کی جانب سے گھیرے گئے اسی جنگل میں دلیپ رائے نے نابالغ لڑکی کے ساتھ جسمانی زیادتی کی تھی۔واقعے کی خبر پھیلتے ہی دلیپ رائے علاقے سے غائب ہو گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، ملزم دلیپ رائے کا آبائی گھر جھارکھنڈ میں ہے۔ پولیس کو معلوم ہوا کہ سرحد سے متصل علاقہ ہونے کی وجہ سے دلیپ نے پاراپ±کور کے راستے بہار کے تاراپور فرار ہونے کا منصوبہ بنایا تھا۔اتوار کی رات تقریباً دو بجے پولیس نے کارروائی شروع کرتے ہی دلیپ رائے کو گھیر لیا۔ اسی لمحے اس نے اپنی جیب سے بندوق نکالی اور پولیس کو نشانہ بنا کر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے اس نے گاڑی کے ٹائروں پر بھی مسلسل گولیاں چلائیں۔ آخرکار رائے گنج کے گوری پنچایت کے پاراپ±کور بندھ پر پولیس کی جوابی فائرنگ میں دلیپ رائے مارا گیا۔

بیٹے کے انکاﺅٹر کی خبر پاکر ماں اسپتال کی طرف دوڑ پڑی...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn