Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ہم نہیں چاہتے تھے کہ اس کی جان چلی جائے“: رتن کی بھابھی بولیں، ”

Admin
By Admin
Nov 16, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ہم نہیں چاہتے تھے کہ اس کی جان چلی جائے“: رتن کی بھابھی بولیں، ”
ہم نہیں چاہتے تھے کہ اس کی جان چلی جائے“: رتن کی بھابھی بولیں، ” — November 16, 2026
ہم نہیں چاہتے تھے کہ اس کی جان چلی جائے“: رتن کی بھابھی بولیں، ”
ریاست میں پانچواں انکاو¿نٹر ہوا جس میں پولیس کی فائرنگ سے رتن شیخ کی موت ہوگئی۔ ان پر گزشتہ 13 نومبر کو ایک پولیس کانسٹیبل پر گولی چلانے کے بعد فرار ہونے کا الزام تھا۔ رتن کی موت کی خبر ملتے ہی اہل خانہ غمزدہ ہوگئے۔
رتن کی بھابھی نے کہا، ”پولیس اس کے ہاتھ پاو¿ں توڑ کر اسے جیل میں رکھ سکتی تھی، ہم نہیں چاہتے تھے کہ اس کی جان چلی جائے۔“ اتوار کو گھر میں موت کی خبر پہنچتے ہی ان کے بڑے بھائی اسپتال پہنچ گئے۔سانتا گاو¿ں کے رہنے والے رتن کے بڑے بھائی سلام شیخ اور بھابھی چمپا بیگم ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان دونوں کے علاوہ رتن کے خاندان میں کوئی اور نہیں ہے۔ انکاو¿نٹر کے بعد پولیس نے اسی گھر میں فون کیا تھا۔ لاش کی شناخت کے لیے خاندان کے فرد کی حیثیت سے اتوار کو ان کے بڑے بھائی اسپتال پہنچے۔
رتن کی بھابھی چمپا نے بتایا کہ پانچ سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، انہوں نے رتن کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ گاو¿ں بھی نہیں آتا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ رتن کے دو بیٹے بھی ہیں، لیکن کافی عرصہ پہلے ہی اس کی بیوی دونوں بچوں کو لے کر گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ چمپا کا دعویٰ ہے کہ اس واقعے کے بعد سے رتن کا رویہ بدل گیا تھا۔
رتن کی بھابھی چمپا نے کہا، ”وہ بہت پہلے ہی گاو¿ں چھوڑ کر چلا گیا تھا۔ خاندانی تنازع کی وجہ سے ہمارا اس کے ساتھ کوئی رابطہ بھی نہیں تھا۔ لیکن یہ خبر سن کر بہت برا لگا۔ اسے سزا مل سکتی تھی۔ پولیس اسے پکڑ کر جیل میں رکھ سکتی تھی۔ اس کے ہاتھ پاو¿ں توڑ کر بھی اسے جیل میں رکھا جاسکتا تھا۔ لیکن اب تو اس کی جان ہی چلی گئی!“
انہوں نے مزید کہا، ”کانسٹیبل پر گولی چلا کر فرار ہونے کی خبر سن کر ہم نے سوچا تھا کہ اگر وہ پکڑا گیا تو اسے دوبارہ رہائی نہیں ملے گی۔ لیکن ہم کبھی نہیں چاہتے تھے کہ اس کی موت ہوجائے۔“رتن کے بڑے بھائی نے کہا، ”اس کی غلطی تو تھی ہی، اسی لیے اسے سزا ملی۔ برا تو لگ رہا ہے، لیکن اب کچھ نہیں کیا جاسکتا۔“
پولیس ذرائع کے مطابق، نانور میں رتن کی شناخت ایک بدنام مجرم کے طور پر تھی۔ اس کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور منشیات کی اسمگلنگ سمیت کئی مقدمات درج تھے۔ چند ماہ قبل ایک معاملے میں اسے گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ گزشتہ جمعہ کو اسے ضمانت پر رہائی ملی تھی۔خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جمعہ کی شام رتن شیخ کو گرفتار کرنے کے لیے شانتی نکیتن تھانے کے تین پولیس اہلکار سادہ لباس میں موٹر سائیکل پر سوار ہوکر لائک بازار پہنچے تھے۔
پولیس اہلکار رتن کو اپنی گرفت میں لینے کے قریب پہنچ چکے تھے۔ الزام ہے کہ اسی دوران رتن نے اپنے پاس موجود آتشیں اسلحے سے کانسٹیبل وشوجیت داس کو نشانہ بناکر گولی چلا دی۔ اس کے بعد سے پولیس رتن کی تلاش میں تھی۔خفیہ اطلاع ملنے کے بعد اتوار کی رات پولیس نے بردوان میں کارروائی کرتے ہوئے رتن کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق، فرار ہونے کا کوئی راستہ نہ دیکھ کر رتن نے پوچھ گچھ کے دوران یکے بعد دیگرے کئی سوالوں کے جواب دیے۔ بیر بھوم کے ایس پی نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران کئی اہم معلومات بھی سامنے آئیں۔ رتن نے پولیس کو بتایا کہ اس نے نانور کی ایک اینٹوں کی بھٹی میں اپنا آتشیں اسلحہ چھپا رکھا تھا۔اس کے بعد پولیس رتن کو ساتھ لے کر نانور میں مذکورہ اینٹوں کی بھٹی کے قریب پہنچی۔ رتن کی بتائی ہوئی جگہ کے مطابق پولیس اہلکار ادھر ادھر اسلحے کی تلاش کرنے لگے۔
پولیس کے مطابق، تلاشی کے دوران اچانک رتن جھاڑیوں کی آڑ میں غائب ہوگیا۔ اس کے فوراً بعد پولیس اہلکاروں پر یکے بعد دیگرے گولیاں چلائی گئیں۔ پولیس کی گاڑی پر بھی گولیاں لگیں۔اس کے بعد پولیس نے اپنی حفاظت میں جوابی فائرنگ کی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ گولی لگنے کے بعد زمین پر گرنے کے باوجود رتن نے دوبارہ فائرنگ کرنے کی کوشش کی۔گولی لگنے سے زخمی رتن شیخ کو پولیس کی گاڑی میں مقامی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

ہم نہیں چاہتے تھے کہ اس کی جان چلی جائے“: رتن کی بھابھی بولیں، ”...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn