تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے خلاف بھارتی ٹیم صرف 76 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے انگلینڈ نے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 201 رنز اسکور کئے، اوپنر فل سالٹ نے 70 رنز 44 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے بنائے۔ سیم کرن نے 41 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کئے، اس کے علاوہ جوز بٹلر نے 36 رنز کی اننگز کھیلی، پرنس یادیو اور ہرشت رانا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹرز جوش ٹنگ اور جوفرا آرچر کی شاندار بولنگ کا مقابلہ نہ کرسکے اور ٹیم 12ویں اوور میں صرف 76 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سوریا ونشی اور ایشان کشن نے 13، 13، ابھیشک شرما اور اکثر پٹیل نے دس، دس رنز اسکور کئے، جوش ٹنگ نے 28 رنز کے عوض چار اور جوفرا نے 29 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے یہ مقابلہ 125رنز کے ریکارڈ مارجن سے جیت کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں یہ بھارت کا دوسرا سب سے کم ٹوٹل ہے جبکہ اس فارمیٹ میں اُس کو رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی شکست ہوئی ہے۔
Source: Social Media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا