ہگلی کے تیلنی پاڑہ کے اقرا ماڈل اسکول میں انجمن ترقی اردو ہند کی جانب سے مولانا ابولکلام آزاد کی یوم پیداٸش کے موقع پر یوم تعلیم منایا گیا جسکی صدارت ماسٹر ایم علاٶالدین نے کی اس موقع پر آفتاب احمد نے کہا کے مولانا حقیقی معنوں میں ایک قومی لیڈر اور دور اندیش رہنما تھے نیز انہیں مطالعہ کا بیحد شوق تھا،انجمن ترقی اردو ہند کے مقامی شاخ سکریٹری ریاستی کمیٹی کے ممبر ماسٹر ساجد پرویز نے کہا کے مولانا آزاد ایک عظیم رہنما کے ساتھ ساتھ مفسر قرآن اور صحافی بھی تھے ان کے اندر بہت ساری خوبیاں تھیں ملک کے اندر ساٸنس و ٹکنالوجی کی بنیاد رکھنے والے مولانا آزاد ہی تھے،محمد اظہر نے اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا کے آج ملک کا دستور بنانے والوں میں مولانا کانام بھی شامل ہے اور ان کی کاوشوں سے ہی بہت سارے حقوق دیۓگیے ہیں ،ماسٹر ارشاد انور خان نے کہا کے مولانا آزاد کی خوبیوں کے بناپر ہی انہیں وزیر تعلیم بنایا گیا تھا نیز انہوں نےتقسیم کے دوران ہونے والے واقعیات کو بھی بیان کیا ،ماسٹر ایم علاٶ الدین کلکتہ کےمولاناآزاد میوزیم کا ذکر کیا نیز وہاں جانے کے لیے شرکا۶ سے گزارش کی،انجمن ترقی اردو ہند تیلنی شاخ کے صدر ماسٹر شرف الدین نے دعا کے ذریعہ تقریب کا اختتام کا اعلان کیا،اس موقع پر موجود تھے ماسٹر وسیم رضا،ابراحمد.عارف پرویز ،شعبان اختر،شعب عامر سنیت دیگر کارکنان موجود تھے
Source: Mashriq News service
فردوس مسجد کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام، پولس افسران کی شرکت
نتیش کو وقف بل کی حمایت کرنے سے آر جے ڈی کو کتنا فائدہ پہنچے گا؟
آئڈیل گرانڈ میں شاندارعید ملن کا اہتمام
آئڈیل گرانڈ میں شاندار دعوت افطارکا اہتمام
خانقاہ خواجہ ہند الولی ، ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ کے نو منتخب صدر و معروف مداح رسول جناب قیصر اشرقی کا انتقال ہوگیا۔
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام
خانقاہ خواجہ ہند الولی ، ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ کے نو منتخب صدر و معروف مداح رسول جناب قیصر اشرقی کا انتقال ہوگیا۔
قادری ٹائمز اور آلور دشا سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی قرآن کریم کانفرنس اور دعوت افطار
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام
فردوس مسجد کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام، پولس افسران کی شرکت