Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ریلوے لائن عبور کرتے وقت انٹرسٹی ایکسپریس کی زد میں آنے سے ماں اور بیٹی کی دردناک موت

Admin
By Admin
Nov 13, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ریلوے لائن عبور کرتے وقت انٹرسٹی ایکسپریس کی زد میں آنے سے ماں اور بیٹی کی دردناک موت
ریلوے لائن عبور کرتے وقت انٹرسٹی ایکسپریس کی زد میں آنے سے ماں اور بیٹی کی دردناک موت — November 13, 2026
ریلوے لائن عبور کرتے وقت انٹرسٹی ایکسپریس کی زد میں آنے سے ماں اور بیٹی کی دردناک موت
ریلوے لائن عبور کرکے سڑک کی دوسری جانب جانے کی کوشش کے دوران ٹرین کی زد میں آنے سے ماں اور بیٹی کی موت ہوگئی۔ جمعہ کی صبح یہ المناک حادثہ بردوان-آسنسول ریلوے روٹ کے کھانا جنکشن اسٹیشن پر پیش آیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، متوفی خواتین کی شناخت پوجا داس اور پلوبی داس کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں ماں اور بیٹی تھیں۔ ان کی عمریں بالترتیب 30 اور 12 سال تھیں۔ ان کا تعلق مشرقی بردوان کے منگل کوٹ علاقے کے کرشن باٹی گاو¿ں سے تھا۔
درج تعطیلات کے موقع پر پوجا اپنی بیٹی کے ساتھ گلسی کے پاراج گاو¿ں میں اپنے میکے گئی ہوئی تھیں۔ جمعہ کی صبح وہ اپنی بیٹی کے ساتھ سسرال واپس جانے کے لیے کھانا جنکشن اسٹیشن پہنچیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق، اسی دوران سگنل پر دھیان دیے بغیر ماں اور بیٹی ریلوے لائن عبور کرنے لگیں۔ عین اسی وقت ڈاو¿ن آسنسول-سیالدہ انٹرسٹی ایکسپریس اسٹیشن میں داخل ہو رہی تھی۔ ٹرین کی زد میں آنے سے دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی بردوان اسٹیشن کی جی آر پی پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں لاشوں کو برآمد کیا۔ پوجا کے والد باپی داس سمیت خاندان کے دیگر افراد بردوان اسٹیشن پہنچے، جہاں انہوں نے دونوں کی شناخت کی۔قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بردوان میڈیکل کالج کے پولیس مردہ خانے بھیج دیا گیا ہے۔
ماں اور بیٹی کی اچانک موت سے کرشن باٹی اور پاراج گاو¿ں میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ریلوے لائن عبور کرتے وقت انٹرسٹی ایکسپریس کی زد میں آنے سے ماں اور بیٹی کی دردناک موت...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn