Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

زیورات کی لالچ میں 14 سالہ لڑکی نے اپنی 9 سالہ سہیلی کو قتل کردیا

Admin
By Admin
Nov 13, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

زیورات کی لالچ میں 14 سالہ لڑکی نے اپنی 9 سالہ سہیلی کو قتل کردیا
زیورات کی لالچ میں 14 سالہ لڑکی نے اپنی 9 سالہ سہیلی کو قتل کردیا — November 13, 2026
زیورات کی لالچ میں 14 سالہ لڑکی نے اپنی 9 سالہ سہیلی کو قتل کردیا
زیورات کی لالچ میں ایک 14 سالہ نابالغ لڑکی نے کان کی بالیاں اور گلے کا ہار حاصل کرنے کے لیے اپنی 9 سالہ سہیلی کو قتل کردیا۔ الزام ہے کہ اس نے بچی کا گلا دبایا اور اس کے بعد لاش کو اپنے ہی گھر میں پلنگ کے نیچے چھپا دیا۔ یہ سنسنی خیز واقعہ مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے نوڈا علاقے میں پیش آیا۔
پولیس نے بچی کی لاش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہے اور ملزمہ نابالغ لڑکی کو حراست میں لے لیا ہے۔ جمعہ کے روز اسے بہرام پور کے جووینائل کورٹ میں پیش کیا گیا۔
یہ واقعہ نوڈا تھانے کے تحت بالی گاو¿ں کے مدھیم پاڑہ علاقے میں پیش آیا، جس کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ سوال اٹھ رہے ہیں کہ آخر ایک نابالغ لڑکی اس طرح کی سنگین واردات کیسے انجام دے سکتی ہے؟
معلومات کے مطابق، یہ واقعہ گزشتہ جمعرات کو پیش آیا۔ دونوں لڑکیاں ایک ہی علاقے میں رہتی تھیں۔ 9 سالہ بچی مقامی اسکول میں تیسری جماعت کی طالبہ تھی، جبکہ 14 سالہ لڑکی کا گھر بھی اس کے چند مکانات کے فاصلے پر تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ جمعرات کی صبح تقریباً 10 بجے بچی کے والدین علاج کے سلسلے میں گھر سے باہر گئے ہوئے تھے۔ اس وقت بچی گھر میں اکیلی تھی۔ اسی دوران یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

زیورات کی لالچ میں 14 سالہ لڑکی نے اپنی 9 سالہ سہیلی کو قتل کردیا...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn