جنوبی بنگال میں درجہ حرارت گرے گا، شمالی ہواوں کے راستے میں پھر بارش بنے گی رکاوٹ؟
ایک ہفتے کے وقفے میں خلیج بنگال میں لگاتار دو سمندری طوفان بن چکے ہیں، جنہوں نے آندھرا پردیش اور اڈیشہ کے ساحلی علاقوں میں دستک دی۔ ان کے اثر سے مغربی بنگال میں بھی بڑے پیمانے پر آندھی اور بارش ہوئی۔ اب علی پور محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سمندر میں ایک بار پھر کم دباو کا علاقہ بننے جا رہا ہے۔ تاہم اس کا مغربی بنگال پر کوئی اثر پڑے گا یا نہیں، یہ فی الحال واضح نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، انڈمان سمندر میں ایک گردابی ہواوں کا نظام موجود ہے، جس کی بلندی سمندر کی سطح سے 5.8 کلومیٹر ہے۔ اس کے اثر سے جمعہ کو جنوب مشرقی خلیج بنگال میں کم دباو کا علاقہ بن سکتا ہے۔ آہستہ آہستہ یہ شمال مغرب کی جانب بڑھے گا اور ہفتہ تک واضح کم دباو کے علاقے میں تبدیل ہو جائے گا۔ اتوار تک اس سے ایک نیا کم دباو کا نظام بننے کا امکان ہے۔ علی پور محکمہ موسمیات اس پوری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
فی الحال ریاست میں آندھی یا بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ تمام علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ کولکاتا سمیت جنوبی بنگال کے اضلاع میں آئندہ چند دنوں کے دوران درجہ حرارت میں خاصی کمی آ سکتی ہے۔ اس کے نتیجے میں رات کے وقت موسم میں ہلکی سردی محسوس ہوگی۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق، جنوبی بنگال میں آئندہ دو دنوں کے دوران درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیس تک کمی آ سکتی ہے۔ اس کے بعد موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
شمالی بنگال میں فی الحال درجہ حرارت میں مزید کمی کی توقع نہیں ہے۔ وہاں بھی موسم زیادہ تر خشک رہے گا۔ سمندر میں کم دباو¿ کا علاقہ بننے کے بعد ماہرین موسمیات اس کی سمت اور نقل و حرکت پر نظر رکھیں گے۔ اس وقت یہ بھی واضح ہو جائے گا کہ اس کا مغربی بنگال پر کوئی اثر پڑے گا یا نہیں۔جمعہ کی صبح کولکاتا میں کم سے کم درجہ حرارت 21.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 1.2 ڈگری زیادہ تھا۔ جمعرات کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.2 ڈگری سیلسیس رہا، جو معمول سے 1.4 ڈگری کم تھا۔
جنوبی بنگال میں درجہ حرارت گرے گا، شمالی ہواوں کے راستے میں پھر بارش بنے گی رکاوٹ؟...
Source: Admin