پارٹی کی ذمہ داری جس طرح سے کنال اور کلیان کے ہاتھوںمیں دی گئی اس سے پارٹی بدل سکتی ہے: مدن مترا
اقتدار ہاتھ سے نکلتے ہی ترنمول کانگریس ٹکڑوں میں بٹ گئی ہے۔ بنگال میں ترنمول کے خلاف عوامی رائے عامہ بننے کے پیچھے ابھیشیک بنرجی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کئی رہنماو¿ں نے ممتا بنرجی کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔ فیروز، چندریما اور انوبرتا جیسے پرانے ساتھی بھی اب رت برت کے خیمے میں شامل ہو چکے ہیں۔ اقتدار کی تبدیلی کے بعد ابتدائی دنوں میں مدن مترا کو کالی گھاٹ کے آس پاس دیکھا گیا تھا، لیکن بعد میں انہوں نے بھی رت برت کے گروپ میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس کے بعد سے مدن کے کئی معنی خیز بیانات سامنے آ چکے ہیں۔ دو روز قبل ہی انہوں نے سیاست سے سنیاس لینے کا اشارہ دیتے ہوئے میڈیا کے سامنے اپنے آنسو بہائے تھے۔ اب ایک بار پھر مدن کے بیان نے سیاسی حلقوں میں بحث چھیڑ دی ہے۔
کمر ہٹی کے رکن اسمبلی مدن مترا کا دعویٰ ہے کہ ابھیشیک کو ہٹا کر جس طرح پارٹی کی ذمہ داری کنال اور کلیان کے ہاتھوں میں سونپی گئی ہے، اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو پارٹی کا مستقبل بدل سکتا ہے۔
تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہے۔ رت برت کے خیمے میں شامل ہونے کے بعد سے ہی مدن مترا بار بار ابھیشیک بنرجی کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کے ٹکڑے ہونے کے لیے بھی ابھیشیک کو ہی ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ممتا بنرجی پر بھی انہوں نے حملے کیے ہیں۔ لیکن کیا اب مدن کے لہجے میں تبدیلی آ رہی ہے؟
کمر ہٹیکے رکن اسمبلی نے کہا، ”ہم بہت خوش ہوئے ہیں۔ اس وقت ممتا بنرجی نے فی الحال ابھیشیک کو ہٹا کر کنال اور کلیان کے ہاتھوں میں ذمہ داری سونپی ہے۔ میرے خیال میں اگر اسی طرح کام جاری رہا تو ترنمول کا مستقبل بدل سکتا ہے۔“
اس معاملے پر پنچایت وزیر دلیپ گھوش نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا، ”تمام خاندانی پارٹیوں کی حالت ایک جیسی ہوتی ہے۔ پارٹی میں دو چار لوگ ہوتے ہیں اور وہی تمام ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں۔ اس سے پہلے کانگریس میں بھی یہی دیکھا ہے اور اب ترنمول میں بھی دیکھ رہا ہوں۔ دیگر تمام علاقائی پارٹیاں، جو خاندانی سیاست پر مبنی ہیں، ان کی حالت بھی ایسی ہی ہے۔ سب کچھ تو ہاتھ سے نکل چکا ہے۔ اب سدھارنے سے کیا فائدہ ہوگا؟“
ترنمول میں خاندانی سیاست کے غلبے پر صرف اپوزیشن ہی نہیں بلکہ پارٹی کے رہنما بھی بارہا سوال اٹھاتے رہے ہیں۔ اقتدار کی تبدیلی کے بعد یہ معاملہ مزید کھل کر سامنے آیا ہے۔ رت برت کے خیمے کے رکن اسمبلی مدن مترا کے بیان نے ریاستی سیاست میں ایک بار پھر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔اب سیاسی حلقوں میں سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا پارٹی کی ذمہ داری تجربہ کار اور سینئر رہنماو¿ں کے ہاتھوں میں آنے پر مدن مترا بھی دوبارہ کالی گھاٹ کا رخ کریں گے؟
پارٹی کی ذمہ داری جس طرح سے کنال اور کلیان کے ہاتھوںمیں دی گئی اس سے پارٹی بدل سکتی ہے: مدن مترا...
Source: Admin