وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پون کھیڑا سمیت دیگر سرکردہ رہنماؤں نے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔ دوسری جانب ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعہ اپنی سالگرہ نہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ اپنی پوسٹ میں کانگریس رہنما لکھتے ہیں کہ ’’کل ملک نے پُرامن جمہوری احتجاج کو لاٹھی چارج، آنسو گیس کے گولوں اور حکومتی طاقت کے ذریعے کچلتے ہوئے دیکھا۔ انصاف کا مطالبہ کرنے والے طلبہ کی آوازوں کا جواب دلائل سے نہیں بلکہ طاقت کے استعمال سے دیا گیا۔ یہ وہ طریقہ نہیں ہے جس سے کوئی ’جمہوریت کی ماں‘ اپنے نوجوان بچوں کے ساتھ پیش آئے۔‘‘ ملکارجن کھڑگے اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں مزید لکھتے ہیں کہ ’’ان دردناک حالات کے پیش نظر میں نے آج اپنی سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں کانگریس کے تمام رہنماؤں، کارکنان، حامیوں، خیر خواہوں اور ہر اس شہری کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جس نے مجھے سالگرہ کی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کیں۔ آپ کی محبت میرے لیے بے حد قیمتی ہے اور میں دل کی گہرائیوں سے آپ سب کا ممنون ہوں۔ لیکن آج جشن منانے کا دن نہیں، بلکہ جوابدہی کا مطالبہ کرنے اور جمہوریت کی بحالی کی آواز بلند کرنے کا دن ہے۔‘‘ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے حکومت سے کئی سخت سوالات کیے۔ انہوں نے پوچھا کہ ’’انصاف کا مطالبہ کرنے والے طلبہ پر بے رحمانہ لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیوں کیا گیا؟ پارلیمنٹ کو عملی طور پر کیوں سیل کیا گیا اور انٹرنیٹ کیوں بند کیا گیا؟ بار بار ہونے والے پیپر لیک اور لاکھوں نوجوانوں کی تکالیف کی ذمہ داری کون لے گا؟‘‘
Source: Admin
9 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
9 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
10 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
10 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
9 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments