حیدرآباد، 30 نومبر: تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ جمعرات کو کچھ اکا دکا واقعات کو چھوڑ کر پرامن رہی اور ریاست میں تقریباً 64 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ایک انتخابی افسر نے بتایا کہ شام 5 بجے کے مقررہ اختتامی وقت تک کل 3.26 کروڑ رائے دہندگان میں سے 63.94 فیصد اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے پولنگ بوتھ پر پہنچے۔ تاہم، ریاست کے کل 119 حلقوں میں سے 13 نکسل متاثرہ سیٹوں پر پولنگ ایک گھنٹہ پہلے (شام 4 بجے) ختم ہوگئی۔ الیکشن افسر نے حتمی ووٹنگ کے اعداد و شمار میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ 2018 میں ریاستی اسمبلی انتخابات میں 73 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات کے مقابلے اس بار ووٹنگ فیصد کم رہا ہے۔ حتمی ووٹنگ فیصد آنے کے بعد صورتحال واضح ہو سکے گی۔ تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) وکاس راج نے کہا ’’مختلف مقامات پر ایک یا دو معمولی جھڑپوں کو چھوڑ کر، ووٹنگ مجموعی طور پر پرامن رہی۔ سی ای او راج نے کہا کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے دو مقامات پر ای وی ایم تبدیلی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دفتر کو بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) ایم ایل سی کے کویتا اور دیگر سیاسی رہنماؤں کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں، جنہیں متعلقہ ضلعی انتخابی حکام کو ان کی رپورٹس کے لیے بھیجا گیا تھا۔
Source: uni news service
سیٹوں کی تقسیم کے بعد، ایس پی صدر اکھلیش یادو راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیا یاترا' میں شامل ہوئے
ٹریڈ یونینوں کے بھارت بند کا ملا جلا اثر
اترکاشی مسجد تنازع پر آج مہاپنچایت، شہر چھاؤنی میں تبدیل
تلنگانہ کے نامزد وزیراعلی ریونت ریڈی لوک سبھا کی رکنیت سے مستعفی
اوڈیشہ:بنگلہ دیشی یا روہنگیا شہری بتاکر 444 افراد کو کیا گیا گرفتار،غیر قانونی تارکین وطن بتا کر ڈیٹنشن سینٹر میں کیا گیا قید
کامیابی نہ ملنے پر افراد خاندان کے ساتھ خودکشی،بی آرایس امیدوار کی دھمکی، الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کرلی

ناصر-جنید قتل کیس کے ملزم نے ریلوے ٹریک پر کود دی جان، ویڈیو میں بجرنگ دل پر سنگین الزامات
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر، سری نگر میں سرد ترین رات ریکارڈ