National

تلنگانہ: درگاہ کو منہدم کرنے کا اعلان کرنے والی ’خاتون اگھوری‘ کو پولیس نے گاڑی سمیت کیا گرفتار

تلنگانہ: درگاہ کو منہدم کرنے کا اعلان کرنے والی ’خاتون اگھوری‘ کو پولیس نے گاڑی سمیت کیا گرفتار

تلنگانہ کے ویمولاواڑا واقع تاریخی ’شری راج راجیشور مندر‘ احاطہ میں واقع درگاہ پر جا رہی خاتون ’اگھوری‘ کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے پہلے اسے روکنے کی کوشش کی، لیکن جب ہنگامہ زیادہ بڑھ گیا تو خاتون اگھوری کو راجنا سرسیلا ضلع کے تنگلاپلی منڈل واقع جلیلا چیک پوسٹ سے کار سمیت حراست میں لے لیا۔ واضح ہو کہ خاتون اگھوری گزشتہ کچھ دنوں سے ویمولاواڑا راجیوشور مندر میں درگاہ کو منہدم کرنے کا اعلان کر رہی تھی۔ وہ دو تین دنوں سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس تعلق سے مسلسل اپڈیٹ بھی دے رہی تھی۔ خاتون اگھوری کی سرگرمیوں کے پیش نظر سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر پولیس پہلے ہی مستعد ہو گئی تھی۔ ویمولاواڑا کی جانب جانے والی سڑکوں پر سخت نگرانی رکھی گئی تھی۔ خاتون اگھوری گاؤں سے ہو کر جا رہی تھی تبھی پولیس نے اسے روک لیا اور واپس لوٹ جانے کو کہا۔ پولیس نے اس سے گزارش کی لیکن اگھوری پیچھے نہیں ہٹی۔ وہ مندر احاطہ میں موجود درگاہ پر جانے کی لگاتار ضد کر رہی تھی۔ اس اگھوری کو وہاں موجود لوگوں نے بھی سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانی۔ بعد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اگھوری کو حراست میں لینے کے لیے کار سے باہر نکالا لیکن وہ نہیں نکلی۔ بالآخر پولیس نے اسے کار سمیت حراست میں لے لیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments