National

’باباؤں کی فیکٹری بند ہو‘، راجیہ سبھا میں منوج جھا نے سبھی سیاسی پارٹیوں کو ’مشترکہ وصیت‘ تیار کرنے کا دیا مشورہ

’باباؤں کی فیکٹری بند ہو‘، راجیہ سبھا میں منوج جھا نے سبھی سیاسی پارٹیوں کو ’مشترکہ وصیت‘ تیار کرنے کا دیا مشورہ

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی تقریر پر راجیہ سبھا میں شکریہ کی تجویز کے دوران آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ منوج کمار جھا نے ’باباؤں‘ کے تعلق سے سخت تبصرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں باباؤں کی ایک فیکٹری آ گئی ہے اور یہ فیکٹری بند ہونی چاہیے۔ ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ہر مذہب کے اندر اس طرح کی توہم پرستی پیدا ہو رہی ہے۔ منوج جھا نے اس معاملے میں سبھی سیاسی پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنے کی دعوت دی اور کہا کہ ایک مشترکہ سیاسی وصیت تیار کریں کہ کوئی بھی ’وی وی آئی پی دَرشن‘ کسی مندر، کسی درگاہ میں نہیں ہونا چاہیے۔ ملک میں مذہبی توہم پرستی اور مذہبیت کا فرق مٹتا جا رہا ہے۔ ہم مذہبی ملک ہیں، ہزاروں سال سے ہم مذہبی ملک ہیں، یہاں مذہب کی اندھی تقلید نئی چیز ہے۔ روزانہ دیکھو، ہر گھنٹے کئی نئے بابا آ رہے ہیں۔ وہ ’گرہ-نکشتر‘ دیکھ کر بتاتے ہیں کہ کبھی نہیں نہایا تو کوئی گناہ نہیں مٹیں گے۔ یہ ماحول آئین کے نظریہ سے بھی ختم ہونا چاہیے۔ منوج جھا نے ایوانِ بالا میں اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ جو مذہبی باباؤں کی پروڈکشن فیکٹری آ گئی ہے، ان کے پروڈکشن پر بھی روک لگنی چاہیے۔ ہر مذہب کے اندر اس طرح کی توہم پرستی پیدا ہو رہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments