National

دہلی اسمبلی انتخاب: ووٹنگ سے ایک روز قبل وزیر اعلیٰ آتشی کا پرسنل اسسٹنٹ 15 لاکھ روپے نقد کے ساتھ گرفتار

دہلی اسمبلی انتخاب: ووٹنگ سے ایک روز قبل وزیر اعلیٰ آتشی کا پرسنل اسسٹنٹ 15 لاکھ روپے نقد کے ساتھ گرفتار

دہلی میں نئی حکومت کے لیے 5 فروری کو ووٹنگ ہونی ہے، اور اس سے ٹھیک ایک دن پہلے وزیر اعلیٰ آتشی کا پرسنل اسسٹنٹ لاکھوں روپے نقد کے ساتھ گرفتار ہوا ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’ٹی وی 9 ہندی ڈاٹ کام‘ کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی اے پنکج کو منگل کے روز 15 لاکھ روپے نقد کے ساتھ گریکھنڈ نگر میں پکڑا گیا ہے۔ اس خبر نے عآپ میں ایک کھلبلی پیدا کر دی ہے۔ حالانکہ اس بارے میں ابھی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے، لیکن یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ معلوم پڑ رہا ہے۔ عآپ کے لیے ایک بری خبر یہ بھی سامنے آئی ہے کہ پارٹی کے قومی کنوینر اور سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یعنی ووٹنگ سے ٹھیک پہلے عآپ کو ’ڈبل جھٹکا‘ لگا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شاہ آباد کے رہنے والے ایک شخص جگموہن منچندا کی شکایت پر کیجریوال کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 192، (1)196، (1)197، 248(اے) اور 299 کے تحت ایف آئی آر درج ہوئی۔ معاملہ کیجریوال کے اس بیان سے جڑا ہوا ہے جس میں انھوں نے ہریانہ حکومت پر جمنا کے پانی میں زہر ملانے کا الزام عائد کیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments