National

سپریم کورٹ کا ’یو اے پی اے‘ کی دفعات کو چیلنج کرنے والی درخواستیں سننے سے انکار، معاملہ دہلی ہائی کورٹ منتقل

سپریم کورٹ کا ’یو اے پی اے‘ کی دفعات کو چیلنج کرنے والی درخواستیں سننے سے انکار، معاملہ دہلی ہائی کورٹ منتقل

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ (یو اے پی اے) کی دفعات 35 اور 36 کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ یہ معاملہ سب سے پہلے ہائی کورٹ میں سنا جانا چاہیے۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس سنجے کمار اور جسٹس کے وی وشوناتھن کی بنچ نے سماعت کے دوران مشاہدہ کیا کہ دہلی ہائی کورٹ پہلے ہی ان دفعات کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر غور کر رہا ہے جبکہ دیگر ہائی کورٹوں میں بھی ایسی درخواستیں زیر التوا ہیں۔ درخواستیں ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس اور سجل اوستھی کی جانب سے دائر کی گئی تھیں، جن میں 1967 کے یو اے پی اے قانون میں 2019 میں کی گئی ترامیم کو چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ یہ ترامیم حکومت کو کسی بھی شخص کو من مانی طور پر دہشت گرد قرار دینے کا اختیار دیتی ہیں، جس کے بعد متعلقہ فرد کو خود کو بے گناہ ثابت کرنا ہوتا ہے۔ ان کے مطابق یہ بنیادی حقوق جیسے برابری، آزادی اور عزت کے خلاف ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments