National

دہلی میں ووٹنگ سے پہلے اروند کیجریوال کے خلاف ہریانہ میں کیس درج، ’زہر‘ والے بیان پر ہوا ایکشن

دہلی میں ووٹنگ سے پہلے اروند کیجریوال کے خلاف ہریانہ میں کیس درج، ’زہر‘ والے بیان پر ہوا ایکشن

کروکشیتر : دہلی میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ سے ایک دن قبل عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے خلاف پولیس کیس درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ کیجریوال کے اس دعوے کے حوالے سے دائر کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ ہریانہ جمنا کے پانی میں زہر ملا رہا ہے۔ ہریانہ میں درج کیس میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ پر تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔ ان الزامات میں فسادات بھڑکانا، نفرت کو فروغ دینا، کسی کو نقصان پہنچانے کے ارادے سے جرم کا جھوٹا الزام لگانا اور شہریوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے لیے جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی حرکتیں کرنا شامل ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments