رتن ٹاٹا کے قریبی ساتھی اور منیجر شانتنو نائڈو نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے ایک اہم موڑ کا اعلان کردیا۔ نائڈو کو رتن ٹاٹا کے آخری برسوں میں ان کے سائے کے طور پر دیکھا جاتا تھا، انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈ اِن پر اپنی نئی تقرری کی خبر شیئر کی۔ اپنی جذباتی پوسٹ میں انہوں نے تحریر کیا کہ ’یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں ٹاٹا موٹرز میں جنرل منیجر (ہیڈ-اسٹریٹیجک انیشیٹوز) کے طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال رہا ہوں۔‘ انہوں نے اپنی ذاتی وابستگی پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہ، ’مجھے یاد ہے جب میرے والد ٹاٹا موٹرز پلانٹ سے سفید قمیض اور نیوی پینٹ میں گھر آیا کرتے تھے اور میں کھڑکی میں کھڑا ان کا انتظار کیا کرتا تھا۔ آج وہ لمحہ مکمل ہو گیا۔‘ نائڈو نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ ٹاٹا نینو کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘ نائڈو اور رتن ٹاٹا کا رشتہ محض پیشہ ورانہ نہیں بلکہ ذاتی نوعیت کا تھا۔ رتن ٹاٹا نے اپنی وصیت میں نائڈو کا ذکر کیا اور ان کے ساتھ ایک نایاب تعلق کو تسلیم کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس رتن ٹاٹا ممبئی میں مختصر علالت کے بعد چل بسے تھے۔ انکی عمر 86 برس تھی۔
Source: social media
میں اپنی مسجد اور درگاہ کا ایک انچ بھی نہیں دے سکتا: اویسی
الیکشن کمیشن کی ایس ٹی ایف نے دہلی میں کپڑوں کا ذخیرہ ضبط کیا
سپریم کورٹ نے ہندستان میں غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کی غیر معینہ مدت تک حراست پر سوال اٹھایا
سپریم کورٹ نے مرکز اور ریاستوں کو معاوضہ کے اقدامات کیے بغیر جنگلاتی علاقوں کو کم کرنے سے روک دیا
امریکہ سے ہندستانی تارکین وطن کی ملک بدری شروع ،ٹرمپ نے فوجی طیارہ جہاز میں بھر کر ہندستانیوں کو بھیجا واپس
’باباؤں کی فیکٹری بند ہو‘، راجیہ سبھا میں منوج جھا نے سبھی سیاسی پارٹیوں کو ’مشترکہ وصیت‘ تیار کرنے کا دیا مشورہ
ہم نے غریبوں کو مضبوط بنانے کے لیے کام کیا، گزشتہ دس برسوں میں کوئی گھوٹالہ نہيں ہوا: مودی
امریکہ سے ہندستانی تارکین وطن کی ملک بدری شروع ،ٹرمپ نے فوجی طیارہ جہاز میں بھر کر ہندستانیوں کو بھیجا واپس
’باباؤں کی فیکٹری بند ہو‘، راجیہ سبھا میں منوج جھا نے سبھی سیاسی پارٹیوں کو ’مشترکہ وصیت‘ تیار کرنے کا دیا مشورہ
سپریم کورٹ کا ’یو اے پی اے‘ کی دفعات کو چیلنج کرنے والی درخواستیں سننے سے انکار، معاملہ دہلی ہائی کورٹ منتقل
رتن ٹاٹا کے منیجر کو ٹاٹا موٹرز میں اعلیٰ عہدہ مل گیا، جذباتی پیغام شیئر کیا
دہلی کی 70 سیٹوں پر ووٹنگ کی تیاریاں مکمل، 1.56 کروڑ ووٹر حق رائے دہی کا کریں گے استعمال
دہلی اسمبلی انتخاب: ووٹنگ سے ایک روز قبل وزیر اعلیٰ آتشی کا پرسنل اسسٹنٹ 15 لاکھ روپے نقد کے ساتھ گرفتار
تلنگانہ: درگاہ کو منہدم کرنے کا اعلان کرنے والی ’خاتون اگھوری‘ کو پولیس نے گاڑی سمیت کیا گرفتار