دھرم شالہ، 08 مئی:ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلزکے درمیان جمعرات کو کھیلے جا رہے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 58ویں میچ کو ایچ پی سی اے اسٹیڈیم میں تکنیکی خرابی کے بعد منسوخ کر دیا ہے۔ اس سے قبل آج یہاں بارش کی وجہ سے میچ کے ٹاس میں تاخیر ہوئی۔ تاخیر کے بعد پنجاب کنگز کے کپتان شریس ایئر نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پنجاب کے پریانش آریہ اور پربھ سمرن سنگھ کی جوڑی نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 122 رنز جوڑے۔ 11ویں اوور کی پہلی گیند پر تھنگارسو نٹراجن نے پریانش آریہ کو آؤٹ کر کے دہلی کو پہلی کامیابی دلائی۔ پریانش آریہ نے 34 گیندوں پر چھ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 70 رنز کی اننگز کھیلی۔ تکنیکی خرابی کی وجہ سے میچ روکے جانے کے وقت پربھ سمرن سنگھ 28 گیندوں پر 50 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔ اس کے بعد بی سی سی آئی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا، "ٹاٹا آئی پی ایل 2025 کا مقابلہ نمبر 58 پنجاب کنگز بمقابلہ دہلی کیپیٹلز دھرم شالہ کے ایچ پی سی اے اسٹیڈیم میں ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا۔ علاقے میں بجلی کی بندش کی وجہ سے اسٹیڈیم کے ایک فلڈ لائٹ ٹاور نے کام کرنا بند کر دیا۔ بی سی سی آئی نے اس پریشانی کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ناظرین سے معذرت کی ہے۔"
Source: uni nwes
دورۂ یو اے ای و پاکستان کیلئے بنگلادیشی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
بارش کی وجہ سے دہلی کیپٹلس بمقابلہ سن رائزرس حیدرآباد میچ رد۔
آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار
شبمن سے بریک اَپ؛ سارہ کو نیا سہارا مل گیا، مگر کون؟
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے میں راجستھان رائلز کو ایک رن سے شکست دے دی
بنگلور نے سنسنی خيز میچ جیت کر پلے آف کی طرف قدم بڑھایا
گجرات نے آخری گیند پر میچ جیتا۔ ممبئی کی فتح کا تسلسل ٹوٹ گیا
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے میں راجستھان رائلز کو ایک رن سے شکست دے دی
پنجاب کنگس نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 37 رنز سے شکست دی
دورۂ یو اے ای و پاکستان کیلئے بنگلادیشی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان