Sports

چنئی نے دلچسپ مقابلے میں کولکتہ کو دو وکٹوں سے شکست دی

چنئی نے دلچسپ مقابلے میں کولکتہ کو دو وکٹوں سے شکست دی

کولکاتا، 07 مئی : ڈیوالڈ بریوس (52 رن)، شیوم دوبے اور مہندر سنگھ دھونی کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت چنئی سپرکنگس نے بے حددلچسپ مقابلے میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 57ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائڈرز کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہدف کے تعاقب میں اتری چنئی کی شروعات خراب رہی اور ٹیم نے صفر کے اسکور پر پہلا وکٹ گنوا دیا۔ آیوش مہاترے کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے۔ انہیں ویبھَو اروڑا نے ہرشت رانا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ چنئی کی خراب بلے بازی کا سلسلہ جاری رہا اور وسرے اوور میں چنئی کا دوسرا وکٹ گرا۔ ڈیون کونوے بغیر کوئی رن بنائے معین علی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ تیسرے اوور میں بھی چنئی کو جھٹکا لگا۔ اروِیل پٹیل 31 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ انہیں ہرشت رانا نے ورن چکرورتی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ پانچویں اوور میں چوتھا وکٹ رَوی چندرن اشون 8 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ انہیں ہرشت رانا نے انگکرش رگھونشی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ ہرشت رانا نے اروِیل پٹیل کا وکٹ بھی حاصل کیا تھا۔ پاورپلے کے آخری اوور میں رویندر جڈیجا 19 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ انہیں ورن چکرورتی نے بولڈ کیا۔ 180 رنز کے ہدف کا پیچھا کر رہی چنئی کی شروعات کافی خراب رہی۔ ٹیم نے پاورپلے (6 اوورز) میں صرف 62 رن پر 5 وکٹیں گنوا دیں۔ 11ویں اوور میں دیوالڈ بریوس نے ویبھَو اروڑا کے اوور میں مسلسل 6 باؤنڈریاں لگائیں ۔ ان میں 3 چوکے اور 3 چھکے شامل ہیں ۔ اروڑا کے اوور میں تین رن آئے۔ بریوس نے 22 گیندوں میں اپنی ففٹی مکمل کی، جو ان کا پہلا نصف سنچری اسکور ہے۔ انہوں نے شیوم دوبے کے ساتھ پچاس رن کی شراکت بھی مکمل کی۔ 13ویں اوور میں چنئی نے چھٹا وکٹ گنوا دیا۔ دیوالڈ بریوس 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہیں ورن چکرورتی نے رنکو سنگھ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ چکرورتی نے رویندر جڈیجا کو بھی بولڈ کیا تھا۔ 17ویں اوور میں چنئی نے 150 رنز کا ہندسہ عبور کر لیا۔ ہرشت رانا کے اوور کی تیسری گیند پر ایک رن لے کر ایم ایس دھونی نے ٹیم کا اسکور 150 سے اوپر پہنچایا۔ چنئی نے اپنا 7واں وکٹ 19ویں اوور میں کھو دیا۔ یہاں شیوم دوبے 45 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہیں رنکو سنگھ نے ویبھو اروڑہ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ نور احمد اوور کی آخری گیند پر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وہ رنکو سنگھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ لیکن آخری اوور میں دھونی اور انشول کمبوج نے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا اور کولکتہ نائٹ رائڈرز کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔ دھونی 18 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 17 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے جبکہ انشول ایک گیند پر ایک چوکا لگا کر چار رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ کولکتہ کی جانب ویبھو اروڑہ نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے کپتان اجنکیا رہانے نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری کولکاتا کو پہلا جھٹکا رحمان اللہ گرباز (11) کے آؤٹ ہونے سے لگا، جنہیں انشل کامبوج نے نور احمد کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ اس کے بعد رہانے اور سنیل نارائن نے اننگز کو سنبھالا اور دوسرے وکٹ کے لیے 58 رنز کی شراکت کی۔ آٹھویں اوور میں نور احمد نے سنیل نارائن کو مہندر سنگھ دھونی کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ کرایا۔ اسی اوور میں نور نے انگکرش رگھونشی (1) کو بھی پویلین بھیجا۔ آندرے رسل نے 21 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 38 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، اور انہیں بھی نور احمد نے آؤٹ کیا۔ نور کا چوتھا شکار رنکو سنگھ (9) بنے۔ رہانے نے 33 گیندوں پر چار چوکے اور دو چھکے لگاتے ہوئے 48 رنز بنائے۔ منیش پانڈے 28 گیندوں پر 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کولکاتا نے اپنے مقررہ 20 اووروں میں چھ وکٹ کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔ چنئی سپر کنگز کی جانب سے نور احمد نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں، جب کہ انشل کامبوج اور رویندر جڈیجا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Source: Uni Urdu News

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments