انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ آسٹریلیا کی برتری 15 پوائنٹس سے کم ہو کر 13 ہو گئی جبکہ آسٹریلیا کے ریٹنگ پوائنٹس 126 ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ اور بھارت کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر آ گئی ہے، انگلینڈ کے 113 پوائنٹس ہیں۔ ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ تیسرے اور بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے، پاکستان ساتویں، ویسٹ انڈیز 8ویں، بنگلا دیش 9 ویں اور زمبابوے 10ویں نمبر پر ہے۔ دوسری جانب بھارتی ٹیم نے آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کر لی۔ بھارت کے ریٹنگ پوائنٹس 122 سے 124 ہو گئے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسرے نمبر پر آگئی اور آسٹریلیا کی ٹیم تیسرے، سری لنکا کی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی۔ ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم پانچویں اور جنوبی افریقہ کی ٹیم چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
Source: social Media
دورۂ یو اے ای و پاکستان کیلئے بنگلادیشی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
بارش کی وجہ سے دہلی کیپٹلس بمقابلہ سن رائزرس حیدرآباد میچ رد۔
آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار
شبمن سے بریک اَپ؛ سارہ کو نیا سہارا مل گیا، مگر کون؟
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے میں راجستھان رائلز کو ایک رن سے شکست دے دی
بنگلور نے سنسنی خيز میچ جیت کر پلے آف کی طرف قدم بڑھایا
گجرات نے آخری گیند پر میچ جیتا۔ ممبئی کی فتح کا تسلسل ٹوٹ گیا
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے میں راجستھان رائلز کو ایک رن سے شکست دے دی
پنجاب کنگس نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 37 رنز سے شکست دی
دورۂ یو اے ای و پاکستان کیلئے بنگلادیشی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان